قومی

Owaisi support Nitish govt: ’’سیمانچل کے ساتھ انصاف کریں تو نتیش حکومت کو دیں گے تعاون۔۔۔‘‘ اویسی نے نتیش حکومت کے سامنے رکھی پیشکش

بہار کے امّور میں اے آئی ایم آئی ایم کے چیف اسدالدین اویسی نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے سامنے رکھی پیشکش ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نتیش حکومت کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ سیمانچل کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔ اویسی نے کہا کہ پارٹی آئندہ چھ مہینوں میں اپنے تمام پانچ ممبرانِ اسمبلی کے لیے دفاتر کھولے گی، جہاں ایم ایل اے ہفتے میں دو دن بیٹھ کر لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ خود ہر چھ ماہ میں سیمانچل جانے کی کوشش کریں گے۔

نئی حکومت کو مبارکباد

اویسی نے بہار کی نئی حکومت کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے عظیم اتحاد اور این ڈی اے پر اپنی بات رکھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ کچھ لیڈر بہار کے عوامی مینڈیٹ کو غلط قرار دے رہے ہیں۔ اویسی نے واضح طور پر کہا کہ ان کی پارٹی نہیں چاہتی تھی کہ این ڈی اے جیتے، لیکن عوام کا فیصلہ یہی ہے اور اسے عزت کے ساتھ قبول کرنا ہوگا۔

عظیم اتحاد کو خود احتسابی کا مشورہ

اویسی نے یہ بھی کہا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ این ڈی اے 200 نشستوں کا ہندسہ پار کر جائے گا۔ انہوں نے عظیم اتحاد کو مشورہ دیا کہ وہ خود اپنا جائزہ لیں اور ہر بار انہیں ذمہ دار ٹھہرانے کا راگ الاپنا بند کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نتیش کمار واقعی بہار میں ترقی کرنا چاہتے ہیں تو سیمانچل کے ساتھ انصاف کرنا ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں این ڈی اے نے 202 نشستیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی۔ بی جے پی نے 89 اور جے ڈی یو نے 84 سیٹیں جیتیں۔ نتیش کمار نے 26 وزراء کے ساتھ حلف اٹھاتے ہوئے دسویں بار وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالا اور محکموں کی تقسیم بھی مکمل کر دی۔ اے آئی ایم آئی ایم سربراہ کا یہ بیان نئی حکومت کے لیے ایک سیاسی اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

8 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

9 hours ago