اسپورٹس

Smriti Mandhana Haldi Ceremony: اسمرتی مندھانا  کی ہلدی کی تقریب میں ٹیم کی کھلاڑیوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کیا رقص، ویڈیو وائرل

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان اور حال ہی میں ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی اسٹار بلے باز اسمرتی مندھانا اپنی زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے جا رہی ہیں۔ اسمرتی اور ان کے دیرینہ دوست موسیقی کے ڈائریکٹر و کمپوزر پلاش مچھل کی  شادی 23 نومبر کو طے ہے۔ شادی سے پہلے ہفتے کو ہوئی ہلدی کی تقریب کے ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہے ہیں۔ جمعہ کو ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں پلاش گھٹنے  کے بل بیٹھ کر اسمرتی کو فلمی انداز میں پروپوز کرنے کی ویڈیو پہلے ہی وائرل ہو چکی تھی، اور اب ہلدی کی رسم کے دوران دونوں کے ڈانس اور خوشی سے بھرپور لمحات نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں اسمرتی اور پلاش کو ایک ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ،جب کہ ہلدی کی روایتی رسومات کے درمیان ماحول رنگوں اور مسکراہٹوں سے جگمگا رہا تھا۔

ساتھی کھلاڑیوں کی موجودگی سے تقریب میں چار چاند

ہلدی کی تقریب میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کئی کھلاڑی شامل ہوئیں۔ شریانکا پاٹل، جمائعہ رووڈریگز، رادھا یادو، رچا گھوش، اروندھتی ریڈّی اور شیفالی ورما سمیت دیگر کھلاڑیوں کو خوشی سے جھومتے، رقص کرتے اور ایک دوسرے پر ہلدی لگاتے دیکھا گیا۔ ان ویڈیوز اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی ہے۔ ٹیم کی کھلاڑیوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر رقص کیا اور جوڑے کو پیار بھری مبارکباد دی۔ اسمرتی اور پلاش کی ڈانس ویڈیو دیکھ کر مداح سوشل میڈیا پر نیک تمناؤں کے پیغامات بھیج رہے ہیں، اور کئی نے انہیں “کرکٹ اور موسیقی کی پرفیکٹ جوڑی” قرار دیا۔

وزیر  اعظم کی جانب سے مبارکباد

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اس خاص موقع پر دونوں کو مبارکباد دی اور ایک باضابطہ خط کے ذریعے روشن مستقبل کی دعا کی۔ اسمرتی نے بھی جمعرات کی شب ایک ہلکے پھلکے انداز کی انسٹاگرام رییل کے ذریعے مداحوں کو شادی کی خوشخبری دی، جس میں انہوں نے اپنی منگنی کی انگوٹھی بھی دکھائی۔

دیرینہ رشتہ اب ازدواجی زندگی میں تبدیل

اسمرتی مندھانا اور پلاش مچھل کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اوراکثرسوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہے ہیں۔ آئی پی ایل میں آر سی بی کے چیمپئن بننے پر بھی پلاش کو میدان میں اسمرتی کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ ورلڈ کپ جیت کے بعد دونوں کی تصویریں وائرل ہوئیں، اور تب ہی یہ کہا جانے لگا کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔ اب یہ خوبصورت جوڑی ہمیشہ کے لیے ایک ہونے جا رہی ہے اور مداح اس شاہانہ شادی کی مزید جھلکیوں کا بےچینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

55 minutes ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

1 hour ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

2 hours ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

3 hours ago