مودی حکومت نے ملک کی روزگار اور صنعتی ڈھانچے میں تاریخی تبدیلی کرتے ہوئے 21 نومبر سے چار نئے لیبر کوڈ نافذ کر دیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ کئی دہائیوں سے رائج 29 پرانے لیبر قوانین ختم ہو گئے ہیں۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ اصلاحات آتم نربھر بھارت کے مقصد کو رفتار دیں گی اور ملک کے 40 کروڑ سے زائد مزدوروں کو پہلی بار جامع سماجی تحفظ کا دائرہ فراہم کریں گی۔
ملک میں زیادہ تر لیبر قوانین 1930 سے 1950 کے درمیان بنائے گئے تھے، جن میں گِگ ورکرز، پلیٹ فارم ورکرز، آن لائن ڈلیوری پارٹنر، ایپ بیسڈ ورکرز اور مہاجر مزدور شامل نہیں تھے۔ نئے لیبر کوڈ انہیں قانونی شناخت اور سماجی تحفظ دیتے ہیں، جو آج کے کام کے کلچر کی اہم ضرورت تھی۔
اب ہر کمپنی کیلئے لازم ہوگا کہ ملازم کی بھرتی پر اپائنٹمنٹ لیٹر دئے جائے گے۔ ملک بھر میں کم از کم تنخواہ (Minimum Wage) نافذ ہوگی اور وقت پر تنخواہ نہ دینا جرم تصور ہوگا۔ اس سے روزگار میں شفافیت بڑھے گی۔
40 سال سے زائد عمر کے ہر ملازم کو سال میں ایک مرتبہ مفت میڈیکل چیک ہوگا۔ کان کنی، کنسٹرکشن اور کیمیکل صنعتوں میں کام کرنے والوں کیلئے خصوصی ہیلتھ سیفٹی لازمی ہوگی۔
اب گریچویٹی کے لئے 5 سال مکمل کرنا ضروری نہیں۔ صرف ایک سال مستقل ملازمت کے بعد بھی گریچویٹی دی جائے گی، جو پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کیلئے بڑا فائدہ قرار دیا جا رہا ہے۔
خواتین اب اپنی رضامندی اور مکمل حفاظتی انتظامات کے ساتھ نائٹ ڈیوٹی کر سکیں گی۔ انہیں برابر تنخواہ اور محفوظ ورک پلیس کی قانونی ضمانت بھی دی گئی ہے۔ نئے قانون میں ٹرانس جینڈر ورکرز کو بھی برابری کے حقوق شامل ہیں۔
اوُلا–اوبر ڈرائیور، زومیٹو–سویگی ڈلیوری بوائز پہلی بار سوشل سکیورٹی سہولتیں حاصل کریں گے۔ ایگریگیٹرس اپنی آمدنی کا 1 تا 2 فیصد اس فنڈ میں جمع کریں گے، جس سے ورکر کو ریاست بدلنے پر بھی فائدہ ملتا رہے گا۔
اب اضافی کام کی ادائیگی دوگنے ریٹ پر ہوگی اور دیرینہ بے ضابطگیاں ختم ہوں گی۔
کنٹریکٹ ورکرز کو بھی مستقل ملازمین جیسے حقوق، تنخواہ اور سوشل سکیورٹی ملے گی۔
سنگل لائسنس اور سنگل ریٹرن سسٹم سے صنعتوں پر بوجھ کم ہوگا اور ریڈ ٹیپ ازم میں کمی آئے گی۔
انسپکٹر کی جگہ انسپیکٹر کم فیسلٹیٹر ماڈل نافذ ہوگا اور ٹربیونل کے ذریعے سیدھے فیصلے ملیں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ نئے لیبر کوڈ وکست بھارت 2047 کے خواب کو حقیقت بنانے کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
’Switcheko‘ کا موبائل ویسٹ پروسیسنگ ماڈل، کچرا پیدا ہونے والی جگہ پر ہی کرے گا…
بنگال کی خلیج میں بننے والے موسمی نظام اور ہمالیائی خطے میں فعال مغربی ہواؤں…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارت کی شاندار شروعات، منی پور کی روشیبینا دیوی نے…
چین کے صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے، صدر ڈونلڈ…
اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا…
’سیوا یاترا‘ میں شامل نوجوان اسکولوں، اسپتالوں، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہومز میں صفائی…