-بھارت ایکسپریس
اسدالدین اویسی۔ (فائل فوٹو: اے این آئی)
Asaduddin Owaisi News: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے مرکزکی مودی حکومت پرسخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے شراب سے ہونے والی اموات کا حوالہ دیتے ہوئے نوجوانوں کو سیاست میں شامل کرنے کی بات کہی ہے۔ اتنا ہی نہیں، انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی شادی کی عمر 21 سال کرنا چاہتی ہے، لیکن شراب کے لئے کم ازکم عمر کو گھٹانا چاہتی ہے۔ شراب ایک عوامی صحت کا معاملہ ہے، یہ صرف حکومت کے ٹیکس ریوینو تک محدود نہیں ہے۔
اسدالدین اویسی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ شراب سے ہونے والی اموات کے سبب جی ڈی پی کو بھی 1.5 فیصد کا نقصان ہو رہا ہے۔ ایسے میں نوجوانوں کوسیاست میں لانا ضروری ہے۔ انہوں نے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے لئے کم از کم عمرکو 25 سال سے گھٹاکر 20 کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب اویسی نے الیکشن لڑنے کے لئے عمرکا معاملہ اٹھایا ہو۔ انہوں نے اگست میں مانسون سیشن کے دوران ایک پرائیویٹ بل پیش کیا تھا۔ اس بل میں الیکشن لڑنے کی عمر کو کم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے اپنے اس بل میں کہا تھا کہ رکن پارلیمنٹ بننے کی عمر 25 سال سے گھٹاکر 20 سال کرنی چاہئے۔
شراب سے ہو رہی اموات کے سبب جی ڈی پی کو نقصان
ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستان میں شراب کے زیادہ استعمال سے ہونے والی اموات کی وجہ سے ہرسال ملک کی جی ڈی پی میں 1.45 فیصد کی کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ یہ بات تین ڈاکٹروں اور دو پبلک ریسرچرکی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں سامنے آئی تھی۔ اس میں شراب سے ہونے والی بیماریوں اور ان سے ہونے والے نقصان کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ ان بیماریوں میں لیور کی بیماری، کینسر اور سڑک حادثہ کے اعدادوشمار کو سمجھایا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…