-بھارت ایکسپریس
اسدالدین اویسی۔ (تصویر: اے این آئیٰ)
آسام میں چائلڈ میریج (کم عمربچوں کی شادی) کے الزام میں بڑے پیمانے پر کارروائی شروع ہوگئی ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بی جے پی حکومت پر حملہ کیا ہے اورلوگوں کی گرفتاری پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی شدہ بیٹیوں کا کیا ہوگا؟ اویسی نے کہا کہ جن بیٹیوں کی شادی ہوگئی ہے، ان کا کیا ہوگا۔ آسام میں بی جے پی مسلمانوں کے خلاف ہے۔
آسام میں اب تک 2211 لوگوں کو کم عمری میں شادی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آسام میں گوہاٹی، وشوناتھ، گولا پارا، کریم گنج، موری گاؤں، بونگائی گاؤں، جورہاٹ میں کارروائی کی گئی ہے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے بتایا کہ اب تک پوری ریاست میں بچوں کی شادی سے متعلق 4074 معاملے درج کئے گئے۔ جبکہ 8134 لوگوں کی پہچان کی گئی ہے۔ آج صبح تک 2211 لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ بچوں کی شادی کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ ہمیں تقریباً 3500 لوگوں کو گرفتار کرنا ہوگا۔
اسدالدین اویسی آسام حکومت کی کارروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آسام میں گزشتہ 6 سال سے بی جے پی کی حکومت ہے۔ یہ تو آپ کی ناکامی ہے۔ تب آپ کیا کر رہے تھے؟ اس طرح کی گرفتاریاں کرکے آپ ایک اور پریشانی کھڑی کر رہے ہیں۔ جو شادی شدہ ہوچکی ہیں، ان لڑکیوں کا کیا کریں گے آپ؟ کون دیکھ بھال کرے گا ان کی؟ چاہے وہ کسی بھی مذہب کی ہوں۔
حکومت سے اسکولوں سے متعلق پوچھا سوال
اسدالدین اویسی نے کہا کہ اب تک حکومت نے 4 ہزار کیس درج کرلئے ہیں۔ ابھی 4 ہزارمزید معاملے درج کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ ایسے میں بڑا سوال یہ ہے کہ اگر آپ لڑکے کو جیل بھیج دیں گے تو لڑکی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ وہاں اسکول کیوں نہیں کھول رہے ہیں آپ؟ آسام میں آپ نے کتنے اسکول کھولے ہیں؟ اسکول کھولئے، کون روک رہا ہے آپ کو؟ آسام میں بی جے پی کی حکومت مسلمانوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے اوپری آسام میں جن کے پاس زمین نہیں ہے، ان کو زمین دی، لیکن نچلے آسام میں ایسا نہیں کیا۔
-بھارت ایکسپریس
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…