بھارت ایکسپریس۔
Asaduddin Owaisi Reaches SC Against CAA: مرکزی حکومت نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کونافذ کیا ہے، جوسال 2019 میں منظورکیا گیا تھا۔ اس کے نفاذ کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں اوراس کے مخالفین سپریم کورٹ تک پہنچ رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
اسدالدین اویسی نے اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ کے سامنے این آرسی کا مسئلہ بھی اٹھایا ہے۔ انہوں نے عدالت میں درخواست دائرکی ہے اوراپیل کی ہے کہ سی اے اے کے نفاذ کو فوری طورپرروک لگائی جائے۔ اے آئی ایم آئی ایم سربراہ نے عدالت کو بتایا کہ سی اے اے کے بعد ملک میں این آرسی آرہا ہے اوریہ دونوں کا ناپاک اتحاد ہے۔ این آر سی کے ذریعے ہندوستانی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ہے۔
اسد الدین اویسی نے عرضی میں کیا کہا؟
اسدالدین اویسی نے الزام لگایا کہ سی اے اے سے پیدا ہونے والی برائی صرف شہریت دینے میں سے ایک نہیں ہے بلکہ اقلیتی برادری کو الگ تھلگ کرنے اورشہریت سے انکارکے نتیجے میں ان کے خلاف چنندہ کارروائی کرنا بھی ہے۔ انہوں نے عدالت سے یہ ہدایت جاری کرنے کی اپیل کی ہے کہ ان کارروائیوں کے التوا کے دوران، کسی بھی شخص کو شہریت ایکٹ 1955 کی دفعہ 2(1) (بی) کی دفعات کا سہارا لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی (کیونکہ یہ شہریت کے ذریعہ ترمیم کی گئی ہے)۔
’ترمیم شدہ قانون آئین کی بنیادی روح کے خلاف‘
اے آئی ایم آئی ایم چیف نے اپنی عرضی میں کہا کہ ترمیمی قانون آئین کے بنیادی جذبہ کے خلاف ہے۔ یہ آرٹیکل 25، 14 اور 21 کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ ایسے میں جب تک اس معاملے کی سماعت ہوتی ہے تب تک اس قانون کے نافذ ہونے پرروک لگا دینی چاہئے۔ اس سے پہلے اسدالدین اویسی نے سی اے اے کے نوٹیفکیشن جاری ہونے سے متعلق کہا تھا کہ مذہب کی بنیاد پرکسی قانون کو نہیں بنایا جاسکتا ہے۔ اس پرسپریم کورٹ کے کئی فیصلے بھی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…