بھارت ایکسپریس۔
Delhi Liquor Scam Case: دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج بی آرایس ایم ایل سی اور تلنگانہ کے سابق وزیراعظم کے سی آر کی بیٹی کے کویتا کو دہلی کی راؤز ایوینیو کورٹ میں پیش کیا۔ ای ڈی نے ان کو شراب گھوٹالہ معاملے میں جمعہ کو گرفتار کیا۔ عدالت میں پیش ہونے سے پہلے کویتا نے کہا کہ وہ اپنی لڑائی عدالت کے ذریعہ ہی لڑیں گی۔ اس درمیان بی آرایس کارکنان نے کے کویتا کی ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ملیکا جگری میں احتجاج مظاہرہ کیا۔
کے کویتا پرکیا ہیں الزام؟
ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ کے کویتا شراب تاجروں کی ساؤتھ گروپ لابی سے جڑی ہوئی تھیں۔ جانکاری کے مطابق، ساؤتھ کے کچھ شراب کاروباریوں کی اس پالیسی کو اپنے مرضی کے مطابق کروانے میں اہم کردار ادا کرنے کا الزام ہے۔ ای ڈی کی پوچھ گچھ میں ملزم وجے نائرنے سب سے پہلے کے کویتا کا نام لیا تھا۔ وجے نائرکو ساؤتھ کے شراب کاروباریوں سے 100 کروڑ روپئے کی رشوت ملی تھی۔ یہ رشوت شراب کاروباریوں نے عام آدمی پارٹی کے لیڈران کو دینے کے لئے دی تھی۔ اس کے بعد ای ڈی نے ساؤتھ کے کاروباری اور کے کویتا کے قریبی رام چندرن پلئی کو آمنے سامنے بٹھا کرپوچھ گچھ کی تھی۔ پلئی کو اس معاملے میں ای ڈی گرفتار کرچکی ہے۔
کے کویتا تک ایسے پہنچی ای ڈی
فروری 2023 میں سی بی آئی نے اس معاملے میں کویتا کے اکاؤنٹنٹ بوچی بابوگورنتلا کوگرفتارکیا تھا۔ اس سے موصول ہونے والے اِن پُٹ کی بنیاد پرای ڈی نے تاجرپلئی کو بھی گرفتارکیا تھا۔ پلئی نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ کویتا اورعام آدمی پارٹی کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت 100 کروڑروپئے کا لین دین ہوا تھا۔ اس معاہدے کے ذریعے کویتا کی کمپنی کو دہلی کے شراب کے کاروبارمیں داخلہ ملا۔ ای ڈی نے کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران بوچی بابونے انکشاف کیا کہ وجے نائراورکے کویتا کی ملاقات20-19 مارچ 2021 کو ہوئی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…