بھارت ایکسپریس۔
Varanasi Gyanvapi Survey: وارانسی کے گیان واپی احاطے میں آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) سے متعلق مسلم فریق کواس وقت بڑا جھٹکا لگا جب الہ آباد ہائی کورٹ نے سروے پرروک لگانے سے انکارکردیا ۔ اب اس سے متعلق مسلم فریق سپریم کورٹ پہنچ چکا ہے۔ مسلم فریق کی جانب سے آج دوپہرکو سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے اس سروے پر روک لگانے کی اپیل کی گئی ہے، جس پر سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم اس معاملے کو جلد دیکھیں گے۔ انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں یہ عرضی داخل کی گئی ہے، جس پرجلد سماعت متوقع ہے۔
وہیں، ہندو فریق نے بھی آج جمعرات کے روز ہی سپریم کورٹ میں کیویئیٹ داخل کر دیا ہے۔ یہ کیویئیٹ اس لئے داخل کیا گیا ہے تاکہ مسلم فریق کی عرضی پر سماعت ہو تو اس دوران ہندو فریق کو بھی سماعت کا موقع دیا جائے۔ ہندو فریق کو سماعت کا موقع دیئے بغیر کوئی حکم صادر نہ کیا جائے۔ اب پورا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ چکا ہے۔ دیکھنا ہے کہ سپریم کورٹ میں کب سماعت ہوگی اور فیصلہ کتنا جلدی آئے گا؟ کیونکہ الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اے ایس آئی سروے کی تیاری کر رہی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ کل صبح سے سروے کا کام شروع کردیا جائے گا۔
جاری رہے گا اے ایس آئی سروے
ہائی کورٹ چیف جسٹس پرینتیکردیواکرکی سنگل بینچ نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے مسلم فریق کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے اے ایس آئی سروے کو فوری اثرسے مؤثرکردیا۔ مسلم فریق نے سروے سے ڈھانچے کو نقصان ہونے کی بات کہی تھی۔ تو اے ایس آئی کی طرف سے ایک حلف نامہ (ایفیڈیوٹ) داخل کرکے کہا گیا تھا کہ سروے سے کوئی نقصان نہیں ہوگا، جس کے بعد الہ آباد ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: Gyanvapi Masjid: الہ آباد ہائی کورٹ نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (ASI) کو گیان واپی مسجد سروے کی دی اجازت
اے ایس آئی نے کہا کہ اگرکھدائی کرنے کی ضرورت ہوئی تو اس کے لئے پہلے عدالت سے اجازت لی جائے گی۔ ہندو فریق کا کہنا ہے کہ متنازعہ جگہ پہنے مندر تھا۔ اورنگ زیب نے مندرتوڑ کر مسجد بنوائی تھی۔ دراصل، 21 جولائی کو مسلم فریق نے گیان واپی سروے کرائے جانے کے ضلع عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے مسجد کے ڈھانچے کو نقصان ہونے کی بات کہہ کرسروے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ مسلم فریق اب اس معاملے میں سپریم کورٹ پہنچ چکا ہے۔
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…