قومی

Operation Sindoor: آپریشن سندور کے بعد قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کئی ممالک کے قومی سلامتی مشیروں سے کی بات

آپریشن سندور کے ایک حصے کے طور پر 7 مئی 2025 کو پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں 9 مقامات پر دہشت گردوں اور دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے پر مرکوز حملوں کے فوراً بعد ہندوستانی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کئی ممالک کے قومی سلامتی مشیروں سے بات کی۔

بھارت نے کئی ممالک کے قومی سلامتی مشیروں سے رابطہ کر دی جانکاری

این ایس اے اجیت ڈوبھال نے جن لوگوں سے بات کی، ان میں یو ایس کے قومی سلامتی مشیر (این ایس اے) اور سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو، انگلینڈ کے این ایس اے جوناتھن پال، سعودی کے این ایس اے مصید العبان ، متحدہ عرب امارات کے ایچ ایچ شیخ تہنون، متحدہ عرب امارات کی این ایس سی کے جنرل سکریٹری علی الشمسی اور جاپان کے این ایس اے مساتاکا اوکانو شامل ہیں۔

اس کے علاوہ روسی این ایس اے سرگئی شوئیگو، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور پی آر سی کے وزیر خارجہ وانگ یی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل بون کے سفارتی مشیر سے بھی رابطہ قائم کیا گیا۔ این ایس اے اجت ڈوبھال نے اپنے ہم منصبوں کو بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور عمل درآمد کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا۔

ہم تناؤ بڑھانا نہیں چاہتے، لیکن اگر پاکستان نے۔۔۔۔: اجیت ڈوبھال

انھوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت کا تناؤ بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور یہ حملہ نپا تلا اور جنگ پر اکسانے والا نہیں تھا، بلکہ ہم نے صرف دہشت گردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے، لیکن اگر پاکستان کشیدگی بڑھانے کا فیصلہ کرتا ہے تو ہم پوری طرح سے جوابی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔ این ایس اے اجیت ڈوبھال آنے والے دنوں میں بھی متعدد ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے رابطے میں رہیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

1 hour ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

2 hours ago