وزیر اعظم نریندر مودی کا ناروے، کروشیا اور ہالینڈ کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ہندوستان کی جانب سے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں پر حملے کے بعد لیا گیا ہے۔ اس مشن کو ‘آپریشن سندور’ کا نام دیا گیاہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی کا تین ملکی دورہ یورپ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ مودی 13 سے 17 مئی تک کروشیا، ناروے اور ہالینڈ کا دورہ کرنے والے تھے۔ وزیر اعظم نارڈک چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے ناروے جانے والے تھے۔ اس فیصلے سے متعلقہ ممالک کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
روس کا دورہ بھی ملتوی کر دیا گیا
اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے اپنا روس کا دورہ بھی ملتوی کر دیا تھا۔ وزیر اعظم 9 مئی کو ماسکو میں یوم فتح کی پریڈ میں شرکت کرنے والے تھے۔ پی ایم مودی کو روس نے یوم فتح پریڈ کے لیے مدعو کیا تھا۔ تاہم پی ایم مودی نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کو لے کر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے اپنا دورہ ملتوی کردیا۔اس سے قبل بھارت نے پہلگام کا بدلہ پاکستان اور پی او کے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر کے لیا۔ اس میں دہشت گرد لیڈروں حافظ سعید اور مسعود اظہر کے ٹھکانے بھی شامل ہیں۔ بھارت نے مظفرآباد، بہاولپور، مریدکے، سیالکوٹ اور کوٹلی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ملک کی تینوں افواج نے مل کر اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
آپریشن سندور کے حوالے سے اپنے پہلے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے تیاری کے مطابق، بغیرکسی غلطی کے کارروائی کوانجام دیا ہے۔ یہ ہمارے لئے فخرکا لمحہ ہے۔ وزیراعظم مودی نے اس کیلئے فوج کی تعریف کی۔ اس کے بعد مرکزی کابینہ کے سبھی وزرا نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت کے تئیں اپنا اعتماد جتاتے ہوئے کہا کہ پورا ملک ان کے ساتھ ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…