قومی

Ajit Pawar Wife Sunetra Pawar: لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد اجیت پوار اب اپنی اہلیہ کو بھیجیں گے راجیہ سبھا ، سنیترا پوار آج کریں گی پرچہ نامزدگی داخل

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے بدھ (12 جون) کو پارٹی سربراہ اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی اہلیہ سنیترا پوار کو 25 جون کو ہونے والے راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجیت پوار کی جانب سے ممبئی میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر پارٹی وزراء کے ساتھ بلائی گئی میٹنگ میں سنیترا پوار کے نام کو حتمی شکل دی گئی۔

سنیترا پوار بارامتی سے اپنی بھابھی اور این سی پی (ایس پی) سربراہ شرد پوار کی بیٹی سپریہ سولے سے حال ہی میں ختم ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں ہار گئی تھیں۔ سنیترا پوار جمعرات کو یعنی آج  اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ ان کی نامزدگی کے ساتھ ہی اجیت پوار نے کارکنوں کو ہدایت دی کہ رواں برس اکتوبر میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کو مستحکم کرنے کی ہر ممکن کو شش کریں ۔

پارٹی کا یہ قدم اسمبلی انتخابات سے قبل بارامتی میں این سی پی سربراہ شرد پوار اور ان کی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے کو شکست دینے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔ اسمبلی انتخابات میں اجیت پوار بارامتی سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ وہیں این سی پی (ایس پی) اپنے بھتیجے یوگیندر پوار کو این سی پی سربراہ کے خلاف کھڑا کر رہی ہے۔

وزیر چھگن بھجبل نے کیا کہا؟

بدھ کی میٹنگ میں، این سی پی کے ورکنگ صدر پرفل پٹیل نے سنیترا پوار کا نام تجویز کیا اور وزراء سے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کو کہا۔ وزیر زراعت دھننجے منڈے نے پرفل پٹیل کی تجویز کی حمایت  کی ۔

تاہم، این سی پی کے سینئر وزیر چھگن بھجبل جو راجیہ سبھا کے لیے نامزدگی کے لیے تیار تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سنیترا پوار کی نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ان کے نام کی سفارش کے لیے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

14 minutes ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

1 hour ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

1 hour ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

2 hours ago