قومی

Nuh Violence: بٹو بجرنگی کے بعد اب مونو مانیسر ہوگا گرفتار؟ پولیس افسر نے کہی یہ بڑی بات

Haryana-Nuh Violence News: ہریانہ کے نوح میں 31 جولائی کو ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے دوران بھیڑ کو اکسانے میں مبینہ کردار ادا کرنے کے لئے پولیس نے راج کمار عرف بٹو بجرنگی کو گرفتارکرلیا ہے۔ جبکہ موہت یادو عرف مونو مانیسر 6 بعد بھی فرار ہے۔ مونومانیسرپردو مسلم نوجوان ناصر اور جنید کے قتل کا الزام ہے، جن کو راجستھان سے لاکرہریانہ میں قتل کردیا گیا تھا۔

مونو مانیسرکو 21 دیگرافراد کے ساتھ دومسلم نوجوان ناصراوراس کے چچا زاد بھائی ناصر کے اغوا اورقتل معاملے میں نامزد کیا گیا تھا۔ جنید-ناصرکی جلی ہوئی لاش 16 فروری کوہریانہ کے بھوانی میں ایک جلی ہوئی کارمیں ملی تھی۔

مونو مانیسر، جو ہریانہ میں بجرنگ دل کی گئورکشک یونٹ کا سربراہ ہے۔ راجستھان پولیس کے ذریعہ دو مسلم نوجوانوں کے اغوا اورقتل کے سلسلے میں اس کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے کے بعد سے ابھی بھی فرار ہے۔ اس کے علاوہ، اس کے خلاف ہریانہ کے پٹودی میں فساد کے سلسلے میں قتل کی کوشش اورآئی پی سی کی دیگردفعات سمیت ایک اورمقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

ایک سینئرپولیس افسر نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر کہا، “راجستھان اورہریانہ کی پولیس نے پہلے مونو مانیسر کے  گاوں اورگھرکے علاوہ دیگرمشتبہ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی تھی۔ فروری میں دو قتل میں اس کا نام جڑنے کے بعد سے وہ فرار ہے۔ ہماری ٹیمیں اس کا پتہ لگانے اوراسے پکڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔”

دراصل، مونو مانیسر نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا تھا کہ وہ 31 جولائی کو ہریانہ کے نوح میں ہونے والے بجرنگ دل-وی ایچ پی کے شوبھا یاترا میں شامل ہوگا۔ تاہم وشو ہندو پریشد کے مشورے پر وہ پروگرام میں نہیں آیا۔ کیونکہ خدشہ ظاہرکیا گیا تھا کہ اس کی موجودگی سے حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں۔ حالانکہ پھربھی صورتحال خراب ہوئے اور فرقہ وارانہ تشدد ہوگیا، جس میں دوہوم گارڈ اورمسجد کے ایک  نوجوان امام سمیت 6 افراد کی جان چلی گئی تھی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

29 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

1 hour ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

2 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

3 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago