Probe agency challenges anticipatory bail to Robert Vadra: ای ڈی منی لانڈرنگ کیس میں رابرٹ واڈرا کی پیشگی ضمانت کے خلاف دہلی ہائی کورٹ پہنچی ہے۔ ای ڈی نے دہلی ہائی کورٹ میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا کو نچلی عدالت سے دی گئی ضمانت کو چیلنج کیا۔ منی لانڈرنگ کیس میں کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا کو دی گئی پیشگی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے ای ڈی نے کہا ہے کہ رابرٹ واڈرا ضمانت کی شرائط پر عمل نہیں کررہے ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ نے ای ڈی کو اس معاملے میں اضافی حلف نامہ داخل کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔
اب اس معاملے کی سماعت ستمبر میں ہوگی
ای ڈی کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے والے وکیل نے رابرٹ واڈرا پر ضمانت کی شرائط کی تعمیل نہ کرنے کا الزام لگایا، انہوں نے عدالت سے اس کے لیے وقت مانگی، جس کے بعد عدالت نے ای ڈی کو دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔ اب اس معاملے کی سماعت ستمبر میں ہوگی۔ جس کے بعد واڈرا کی ضمانت پر کوئی فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : راہل گاندھی آج لداخ کے دورے پرجا سکتے ہیں، کئی پروگرام میں کرسکتے ہیں شرکت؟
کیا ہے سارا معاملہ؟
دراصل، کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا لندن کے 12 برائنسٹن اسکوائر میں اپنی جائیداد کی تحقیقات کے دائرے میں ہیں۔ اس پراپرٹی کی قیمت تقریباً 18 کروڑ روپے ہے۔ اس معاملے میں ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد ای ڈی معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ فی الحال، رابرٹ واڈرا کو عدالت نے اس معاملے میں پیشگی ضمانت دے دی ہے۔
بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…