قومی

Love Affair: شادی کے تین گھنٹے بعد ہی عاشق کی بائیک پر بیٹھ کر بھاگی دلہن، دولہے نے اٹھایا یہ بڑا قدم

اترپردیش کے فیروزآباد سے ایک عجیب وغریب معاملہ سامنے آیا ہے یہاں ایک شادی میں دلہن نے دولہے کے ساتھ سات پھیرے لئے، ہمیشہ ساتھ رہنے کی قسمیں کھائیں اور شادی کو سبھی رسم ورواج اوررسومات کے ساتھ ختم کیا، لیکن اس کے صرف تین گھنٹے کے اندر ہی وہ وداعی کے وقت اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی۔ ماحول ایسا تھا کہ سبھی مہمانوں اور رشتہ داروں کے سامنے دلہن نے دولہے کی کار رکوائی اور سبھی کے سامنے بائیک پراپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی۔

یہ سب کچھ فلمی انداز میں ہوا تھا کیونکہ اس کے بعد دولہے نے بھی ہمت نہیں ہاری اور اس نے کار سے عاشق اور دلہن کی بائیک کا پیچھا کیا۔ زبردست بھیڑ بھاڑ کے سبب عاشق زیادہ دور  تک نہیں بھاگ پایا اور دولہے نے دلہن کو بائیک سے اتروالیا، لیکن موقع دیکھ کر عاشق بائیک لے کر فرار ہوگیا۔

فلمی اسٹائل میں پیش آیا پورا واقعہ

معاملہ فیروزآباد ضلع کے شمالی تھانہ علاقے کا ہے۔ یہاں محلہ باشندہ لڑکی کی بارات آگرہ کے بمرولی علاقے سے آئی تھی۔ شادی کی سبھی رسومات ختم ہونے کے بعد صبح تقریباً 6 بجے دلہن کی وداعی ہوئی۔ دولہا اور دلہن اہل خانہ کے ساتھ کارسے گھر جا رہے تھے۔ جب دولہا کی کار نگلا بھاؤ کے پاس پہنچی تو تبھی دلہن الٹی کا بہانہ بناکر دولہے سے کار رکوانے کو کہا تو کار روک دی گئی۔

اس کے بعد جیسے ہی کار رکی، دلہن اتری اور پیچھے سے فلمی اندازمیں اس کے عاشق نے انٹری لی اور دلہن اس کی بائیک پر بیٹھ کر فرار ہوگئی۔ دلہن کو بائیک سے فرار ہوتے ہوئے دیکھ کر دولہے اور اہل خانہ نے شور مچایا تو آس پاس کے لوگ موقع پر جمع ہوگئے۔ اس کے بعد دولہے نے فوراً کار سے دلہن کا پیچھا کیا اور کچھ ہی دوری پر دلہن کو اس کے عاشق کے ساتھ پکڑ لیا۔ موقع دیکھ کر دلہن کا عاشق اپنی معشوقہ کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

شکایت درج ہونے پر ہوگی کارروائی

معاملہ سامنے آنے پر پولیس کو جانکاری دی گئی، جس کے بعد تھانے میں دولہا-دلہن کو بلایا۔ جانکاری ملنے پر لڑکی کے اہل خانہ تھانہ پہنچے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریق میں بات چیت چل رہی ہے، فی الحال کسی بھی فریق کی طرف سے شکایت نہیں آئی ہے۔ شکایت درج ہونے کے بعد پولیس کا رروائی کرے گی۔

Bharat Express

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago