ہریانہ اورجموں وکشمیراسمبلی الیکشن کے نتائج سے پہلے سبھی پارٹیاں اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کررہی ہیں۔ اسی ضمن میں سپریم کورٹ کے سینئروکیل اورکانگریس لیڈر ایڈوکیٹ ارشاد احمد نے بھی کانگریس کی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے بھارت ایکسپریس سے ایکسکلوزیو بات چیت میں کہا کہ ہریانہ میں کانگریس کی مضبوط حکومت بنے گی۔ یہاں آپ ارشاد احمد کی خاص بات چیت کا ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔
ایڈوکیٹ ارشاد احمد نے کہا کہ ہریانہ میں کانگریس کم ازکم 60 سیٹ سے لے کر80 سیٹیں حاصل کرسکتی ہیں۔ ہرمذہب کے لوگوں نے کانگریس پربھروسہ کیا ہے اور بی جے پی حکومت نے ترقی کی رفتارکو روک دیا تھا، اسے کانگریس دوبارہ آگے لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کئی بارایگزٹ پول غلط ہوتے ہیں، لیکن اس بارکانگریس کی لہر تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں وکشمیر میں بھی کانگریس اور نیشنل کانفرنس الائنس کی حکومت بنے گی۔
-بھارت ایکسپریس
بہار کی پورنیا سیٹ سے آزاد رکن اسمبلی راجیش رنجن عرف پپو یادو کو مبینہ…
موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ مجھے یہ بھی امید ہے کہ ہم…
جموں و کشمیر بی جے پی کے میڈیا کنوینر ساجد یوسف شاہ نے کہا، میں…
ہریانہ کے روہتک میں لاپرواہی سے پٹاخے پھٹنے سے آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔…
باغپت کے راج پور کھامپور گاؤں میں ایس ڈی ایم کورٹ کے ایک فیصلے سے…
اس قانون کے تحت مسلم خواتین پبلک ٹرانسپورٹ اور عوامی مقامات پر اپنے چہروں کو…