انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی بھابھی کا رول نبھانے کے بعد اداکارہ کو آنے لگے تھے شادی کے پرپوزل

Renuka Shahane News: اداکارہ رینوکا شہانے 7 اکتوبرکواپنا یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ رینوکا شہانے لمبے وقت سے انڈسٹری میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے کئی شاندارفلموں میں کام کیا ہے۔ رینوکا کوفینس فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے لئے جانتے ہیں۔ اس فلم میں وہ سلمان خان کی بھابھی کے رول میں تھیں۔ فلم میں ان کے کردارکی بیچ میں موت بھی ہوگئی تھی۔ اس رول سے رینوکا کوخوب مقبولیت ملی تھی۔ فلم کے بعد ہرکوئی اپنے بھائی کی شادی ان سے کروانا چاہتا تھا۔ اداکارہ نے کپل شرما کے شومیں اسے لے کرانکشاف کیا تھا۔

رینوکا کوآنے لگے تھے شادی کے پرپوزل

کپل شرما نے ان سے پوچھا تھا کہ کیا اس فلم کے بعد انہیں بھابھی کے رول یا پھرشادی کے پرپوزل آنے لگے تھے؟ اس پرانہوں نے کہا کہ بھابھی کے رول؟ سب اپنے بھائی کی شادی مجھ سے کروانا چاہتے تھے۔ اس کے بعد کپل نے رینوکا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وہ کرداربہت شاندارطریقے سے نبھایا تھا۔ انہوں نے بھابھی کیسی ہو، اسے لے کربھی اسٹینڈرڈ سیٹ کردیئے تھے۔

کپل نے مذاق کتے ہوئے کہا کہ جب ان کی بھابھی آئیں تو وہ یہ سوچ رہے تھے کہ رینوکا شہانے کے کردارکی طرح برتاؤکیوں نہیں کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ آئی اے این ایس کے ایک انٹرویومیں رینوکا نے بتایا تھا کہ کبھی کبھی انہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کی پوجا بھابھی کی ایمیج میں پھنس گئی ہیں۔ اس کردارکا آڈینس پراتنا مضبوط تاثرتھا کہ لوگ امید کرتے تھے کہ وہ ریئل لائف میں بھی ویسے ہی برتاؤکریں۔

ان فلموں اورشوزمیں نظرآئیں اداکارہ 

رینوکا شہانے کی بات کریں توانہوں نے دل نے جسے اپنا کہا، سن ذرا، ریٹا، ہائی وے، تھری اسٹوریز، گووندا نام میرا، تربھنگا، اسمائل پلیز جیسی فلمیں کی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے سرکس، سربھی، یہ ہوئی نا بات، جنون، گھٹن، سیلاب، جھلک دکھلا جا، لیڈیزفرسٹ، کھچڑی جیسے شوزکئے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago