بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے پی ایم نریندر مودی کے بیان پر بڑا جوابی حملہ کیا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا تھا کہ پاکستان اور جہادی بھی انڈیا اتحاد کی حمایت کررہے ہیں ۔ جب میڈیا نے رابڑی دیوی سے یہ سوال پوچھا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ کہاں ہے ہندوستانی سرکاری ایجنسی؟ فیل ہوگئی کیا؟ وزیر اعظم کہاں ہیں؟ کیا آپ ناکام ہیں؟ اب وزیر اعظم جانے والے ہیں… پاکستان پاکستان کرتے رہتے رہیں، ملک اوربہار کے لوگوں کو پاکستان بھیجتے رہیں۔
جب میڈیا والوں نے بی جے پی کے لیڈروں کے اس بیان پر سوال اٹھایا کہ جہادی انڈیا الائنس کے لیڈروں کی حمایت کر رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ کون ان کی حمایت کر رہا ہے… پاکستانی تو وہ خود ہیں ،اڈوانی جی پاکستانی ہیں… ہندوستان میں آکر آباد ہوگئے اور جب وزیراعظم بنے تو وہ اپنا گھر دکھا رہے تھے۔وزیر اعظم کے مجرے والے بیان پر انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا الائنس کے لوگ مجرا کرتے ہیں تو کیا وزیر اعظم طبلہ بجاتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں کہیں بھی ان کی حکومت نہیں بن رہی ہے… ہر جگہ انڈیااتحاد کی حکومت بننے والی ہے۔حقیقت کو وہ سمجھ چکے ہیں ، اسی لیے یہ لوگ پاگل ہوگئے ہیں، سبھی بی جے پی، آر ایس ایس اور جے ڈی یو والے پاگل ہو گئے ہیں، اسی لیے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔
وہیں دوسری طرف کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کو بہار میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ انڈیا اتحادحکومت بنانے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنتے ہی فوج میں لاگو اگنی ویر اسکیم کو منسوخ کر دیا جائے گا۔ اس دوران انہوں نے ہر خاندان کی ایک غریب خاتون کے کھاتے میں ہر ماہ 8500 روپے دینے کا وعدہ بھی کیا۔راہل گاندھی نے کہاکہ نریندر مودی نے نوٹ بندی-جی ایس ٹی کو نافذ کرکے روزگار کے راستے بند کردیئے اور فوج میں اگنی ویراسکیم کو نافذ کرکے فوجیوں کو مزدوروں میں تبدیل کردیا۔ جب 4 جون کو انڈیا اتحاد کی حکومت قائم ہوگی تو ہم اگنی ویراسکیم کو منسوخ کرکے کوڑے دان میں پھینکنے جارہے ہیں۔ یہ نریندر مودی کی اسکیم ہے، فوج یہ اسکیم نہیں چاہتی، یہ اوپر سے مسلط ہے اور ہمارا پہلا کام اگنی ویر اسکیم کو منسوخ کرکے کوڑے دان میں پھینکنا ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…