انٹرٹینمنٹ

Munawar Faruqui Marriage: منور فاروقی نے خفیہ  طریقہ سے کرلی دوسری شادی ؟ دوسری بیوی میک اپ آرٹسٹ ہیں!

بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی اکثراپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ اب خبریں ہیں کہ انہوں نے خفیہ شادی کر لی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ ان کی شادی 10-12 دن پہلے ہوئی تھی۔ اس شادی میں صرف ان کے قریبی لوگوں نے شرکت کی۔ اس سے قبل یہ خبر فین پیج کے ذریعے سامنے آئی تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ پھر ان کے قریبی ذرائع نے اس کی تصدیق کی۔

منور  فاروقی نے کرلی دوسری شادی

ٹائمز ناؤ نے ذرائع کے حوالے سے یہ خبر لکھی۔ رپورٹ کے مطابق منورفاروقی کی شادی ممبئی کے آئی ٹی سی مراٹھا میں ہوئی۔ انہوں نے اس شادی کو پرائیویٹ رکھا اور کوئی تصویرشیئر نہیں کی گی۔ ان کی نئی بیوی کا نام مہزبین کوٹ والا ہے جو کہ پیشے کے اعتبار سے میک اپ آرٹسٹ ہیں۔ منورفاروقی نے ابھی تک اس شادی کے حوالے سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  دعوت نامے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ جس میں لڑکے اور لڑکی کے ناموں میں پہلا حرف ایم لکھا گیا ہے۔ یہ تصویرمنورفاروقی کی شادی کی تصویربتائی جا رہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس کے علاوہ حنا خان نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں وہ روایتی  انداز میں نظرآرہی ہیں۔ تصویر کے پس منظر میں گانا میرے یار کی شادی ہے چل رہا ہے۔ تب سے مداح یہ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ حنا خان  منور فاروقی کی شادی میں شریک ہوئیں ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ حنا  خان اور منور  فاروقی نے ایک میوزک ویڈیو کے لیے ایک ساتھ کام کیا تھا۔ تب سے ان کے درمیان اچھی دوستی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ منور فاروقی ایک بیٹے کے باپ ہیں۔ ان کی پہلی شادی سے ایک بیٹا ہے۔ منورفاروقی نے اپنی پہلی شادی کو بھی پوشیدہ رکھا تھا۔ ان کی پہلی شادی 2017 میں ہوئی تھی اور دونوں 2020 میں الگ ہو گئے تھے۔ منورفاروقی  کا بیٹا ان کے ساتھ رہتا ہے۔ منورفاروقی اپنی محبت کی زندگی کے حوالے سے کافی خبروں میں تھے۔ منورفاروقی نے نازیلا سیتاشی کو ڈیٹ کیا ۔ ان کا بریک اپ سرخیوں میں ت رہا تھا۔ اس کے علاوہ منور فاروقی کا عائشہ خان کے ساتھ بھی رشتوں میں تھے ۔ بگ باس 17 کےہاؤس میں داخل ہونے کے بعد عائشہ  خان نے منور فارقی پر کئی الزامات لگائے تھے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago