ایودھیا میں آج رام للا کی پران پرتشٹھا کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سادھو اور سنتوں کی قیادت میں رسومات ادا کیں۔ اس دوران گوتم اڈانی نے ایکس پر کہا کہ ہندوستان کی ثقافت اور روایات دنیا کو روشن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ‘واسودھائیو کٹمبکم’ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے، ہندوستانی ثقافت، زبانوں اور ادب یعنی ‘انڈولوجی’ کے مطالعہ کو فروغ دینا ضروری ہے۔ اس مقصد کے ساتھ، اڈانی گروپ نے ایودھیا رام مندر کی پران پرتشٹھا کے موقع پر 14 طلباء کو انڈولوجی میں پی ایچ ڈی کرنے کے لیے اسپانسر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے ہندوستان کی سافٹ پاور اور انڈولوجی کو عالمی سطح پر پہچان ملے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…
بتادیں کہ پی ایم مودی نے ہاتھرس میں پیش آنے والے واقعہ پر غم کا…
اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…
القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…
پی ایم مودی نے کہا کہ کرناٹک، یوپی اور راجستھان میں پچھلی بار کے مقابلے…
انجینئر رشید نے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف لینے کے لئے عبوری…