انٹرٹینمنٹ

Saif Ali Khan in Hospital: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اسپتال میں داخل،گھٹنے اور کندھے میں فریکچر

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ اداکار کو آج صبح ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ روزنامہ بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق ان کے گھٹنے اور کندھے میں فریکچر ہو گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ان کے گھٹنے کی سرجری کی گئی ہے۔ تاہم سیف کے زخمی ہونے کے بارے میں ابھی تک معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ اسپتال میں سیف علی خان کے ساتھ ان کی اداکارہ بیوی کرینہ کپور خان بھی موجود ہیں۔

سیف علی خان ان دنوں ساؤتھ کی فلم دیورا میں کام کر رہے ہیں۔ اس میں وہ بہیرا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جونیئر این ٹی آر اس فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں جھانوی کپور بھی ہیں۔ اس فلم میں زبردست ایکشن نظر آئے گا۔ ممکن ہے سیف علی خان اس فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے ہوں تاہم اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

اسپتال کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ سیف علی خان کی سرجری کے حوالے سے کوکیلا بین اسپتال کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ اور نہ ہی سیف علی خان اورکرینہ کپور نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پراپنی چوٹوں سے متعلق کوئی اپ ڈیٹ دی ہے۔

شوٹنگ کے دوران کئی بار زخمی ہوئے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ سیف علی خان شوٹنگ کے دوران کئی بار زخمی ہو چکے ہیں۔ سیف علی خان 2016 میں فلم ‘رنگون’ کی شوٹنگ کے دوران ا زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد ان کی سرجری کرانی پڑی۔ اس سے قبل سیف ‘کیا کہنا’ کے ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے۔ سیف بائیک پر کرتب کے دوران پھسل گئے تھے اور ان کے سر پر چوٹ آئی تھی ۔ جس کے بعد انہیں کئی روز تک اسپتال میں رہنا پڑاتھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago