اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے جمعہ کو جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کی۔ چیف منسٹرآفس یا وزیراعلیٰ دفتر (سی ایم او) نے ایک بیان میں یہ جانکاری دی۔ بیان کے مطابق، اڈانی جمعہ کی شام رانچی میں وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پرپہنچے۔ ہیمنت سورین کے ساتھ ان کی ملاقات تقریباً دوگھنٹے تک چلی۔ اس موقع پر جھارکھنڈ میں سرمایہ کاری سے متعلق کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گزشتہ سال نومبر میں ریاست میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کی قیادت والی اتحاد مسلسل دوسری بار اقتدارمیں آنے کے بعد گوتم اڈانی کی ہیمنت سورین کے ساتھ یہ پہلی ملاقات ہے۔
جھارکھنڈ میں سرمایہ کاری سے متعلق کئی موضوعات پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ دفترکی طرف سے ملاقات کا ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئرکیا گیا ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ ہیمنت سورین سے وزیراعلیٰ کے دفترمیں اڈانی گروپ کے چیئرمین بزنس مین گوتم اڈانی نے رسمی ملاقات کی۔ اس موقع پرجھارکھنڈ میں سرمایہ کاری سے متعلق کئی موضوعات پرتبادلہ خیال ہوا۔
اڈانی نے ہیمنت سورین کو ایک بار پھر وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی
گوتم اڈانی جمعہ کی شام تقریباً 7:30 بجے خصوصی طیارہ سے رانچی کے برسا منڈا ایئرپورٹ پہنچے۔ اس کے بعد وہ سیدھے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کی رہائش گاہ پرپہنچے۔ جہاں وزیراعلیٰ نے ان کا باضابطہ استقبال کیا۔ اس موقع پرگوتم اڈانی نے ہیمنت سورین کو ایک بار وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد بھی دی۔ بات چیت کے بعد دیر رات تقریباً 10:30 بجے اڈانی وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ سے نکل کر ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوگئے۔
اڈانی گروپ کی طرف سے گوڈا میں 1,600 میگاواٹ کا پاورپلانٹ
اڈانی گروپ پہلے سے ہی جھارکھنڈ کے گوڈا ضلع میں 1,600 میگا واٹ کی صلاحیت والا الٹرا-سپرکریٹیکل تھرمل پاور پلانٹ کامیابی کے ساتھ کام کررہا ہے۔ اس کے علاوہ گوڈا کے موتیا گاؤں میں 40 لاکھ ٹن کی صلاحیت کی سیمنٹ گرائینڈنگ یونٹ قائم کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ اس پروجیکٹ میں 1,000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تجویزہے۔ اس منصوبے سے 2500 سے زائد افراد کوبراہ راست اوربالواسطہ روزگارفراہم کرنے کا امکان ہے۔
جھارکھنڈ میں سرمایہ کاری کی اپیل
جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے حال ہی میں کولکاتا میں منعقدہ گلوبل بزنس سمٹ میں بھی سرمایہ کاروں سے جھارکھنڈ میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ریاستی حکومت سرمایہ کاری سے متعلق منصوبوں کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ ریاست میں ترقی اور روزگار کے مواقع تیزی سے بڑھیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
دہلی کی ایک عدالت نے فروری 2020 میں قومی دارالحکومت میں ہونے والے فسادات کے…
ممبئی پولیس نے مزاحیہ اداکار کنال کامرا کے اس اسٹینڈ اپ کامیڈی شو میں شرکت…
یکساں سول کوڈ اور تبدیلی مذہب مخالف قوانین کے نفاذ کے بعد اتراکھنڈ کے وزیر…
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مستقبل میں وزیر اعظم بننے کی…
مسلم کمیونٹی کے اندر کچھ سیاسی اداروں اور مفاد پرست عناصر کی جانب سے بدامنی…
صدر گیبریل بورک فونٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہندوستان چلی تعلقات کے…