اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی۔ (فائل فوٹو)
یکساں سول کوڈ اور تبدیلی مذہب مخالف قوانین کے نفاذ کے بعد اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے مغل ناموں والے 15 علاقوں کے نام تبدیل کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے میں ایک اسمبلی حلقہ اور ایک میونسپل کونسل کا نام تبدیل کرنا بھی شامل ہے۔ اس تعلق سے بات کرتے ہوئے دھامی نے کہا کہ ہریدوار، دہرادون، نینی تال اور ادھم سنگھ نگر میں مختلف مقامات کے نام تبدیل کرنا عوامی جذبات کا خیال رکھنے اور ہندوستانی ثقافت اور ورثے سے ہم آہنگی کے لیے ضروری ہے۔
ان علاقوں کے نام بدلے جائیں گے
وزیر اعلیٰ کے اعلان کے مطابق ہریدوار ضلع میں اورنگ زیب پور کو شیواجی نگر، غازیوالی کا نام آریہ نگر، چاند پور کا نام بدل کر جیوتی با پھولے نگر، محمد پور جاٹ کو موہن پور جاٹ، خان پور کرسالی کو امبیڈکر نگر، اندریش پور کا نام نندپور،خانپور کو شری کرشنا پور اور اکبر پور فضل پور کو وجیہ نگر کے ناموں سے بدل دیا جائے گا۔ وہیں دہرادون ضلع میں میاں والا کا نام بدل کر رام جی والا، پیر والا کا نام کیسری نگر، چاند پور خورد کا نام پرتھوی راج نگر اور عبداللہ نگر کا نام تبدیل کرکے دکش نگر رکھا جائے گا۔ جب کہ نینیتال ضلع میں نوابی روڈ کا نام اٹل مارگ رکھا جائے گا، جب کہ پنچاکی سے آئی ٹی آئی تک کی سڑک کو گرو گولوالکر مارگ کہا جائے گا۔ اس کے علاوہ ادھم سنگھ نگر میں سلطان پور پٹی میونسپلٹی کا نام بدل کر کوشلیہ پوری رکھا جائے گا۔ ریاستی وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا ’’یہ تبدیلیاں لوگوں کو ہماری ہندوستانی ثقافت کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنے اور اس کو شکل دینے والی عظیم ہستیوں کا احترام کرنے کی ترغیب دیں گی۔‘‘
اپوزیشن نے دھامی حکومت کے اس فیصلے پر کی تنقید
ریاست میں کانگریس پارٹی کی چیف ترجمان گریما مہارا دسوانی نے بعض علاقوں کے نام تبدیل کرنے سے متعلق دھامی حکومت کے حالیہ فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ انھوں نے کہا ۔ ’’حکومت کو علاقوں کے نام تبدیل کرنے کے بجائے سماجی ہم آہنگی کے بارے میں زیادہ فکر مند ہونا چاہیے۔ نام کی تبدیلی پر توجہ دینے کے بجائے حکومت کو اپنے کام کے انداز کو تبدیل کرنے پر زیادہ توجہ دینی چاہیے اور اس سمت میں کوششیں کرنی چاہئیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…
سال 1564 میں جب آصف خان کی قیادت میں ایک بڑی مغل فوج نے گونڈوانا…
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…
روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…