قومی

Adani Foundation Launches Swabhimaan Vikas Kendra: اڈانی فاؤنڈیشن کا سوا بھیمان مرکز: مدھیہ پردیش میں اس منصوبے کے ذریعے خواتین بنیں گی’لکھپتی دیدی‘

مدھیہ پردیش کے ضلع شیو پوری کے گاؤں بدر باس کے قریب اڈانی فاؤنڈیشن نے ایک نیا اڈانی وکاس مرکز شروع کر دیا ہے۔یہ مرکز 48 ہزار مربع فٹ کے رقبے پر قائم کیا گیا ہے، جہاں 600 جدید سلائی مشینیں نصب کی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر 160 مشینیں فعال کی گئی ہیں، جبکہ بعد میں یہ تعداد بڑھا کر 600 تک کر دی جائے گی۔ ان مشینوں میں جدید غیر ملکی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ یہاں خواتین تربیت حاصل کریں گی اور براہِ راست مارکیٹ سے جڑ کر کام کریں گی۔

تقریباً 1500 خواتین کوملے گا فائدہ

اس مرکز کے مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد تقریباً 1500 خواتین کو باقاعدہ آمدنی حاصل ہونے کی توقع ہے۔

مرکزی وزیر نے کیا افتتاح

اس مرکز کا افتتاح مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے کیا، جو گونا لوک سبھا حلقے کے رکن  پارلیمنٹ بھی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں آس پاس کے دیہات سے 5000 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ وزیر نے اسے ایک تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدر باس کی خواتین میں بے پناہ صلاحیت ہے اور اڈانی فاؤنڈیشن نے ان کے ہنر کو قومی اور بین الاقوامی منڈیوں سے جوڑ دیا ہے۔ڈاکٹر پریتی اڈانی کے وژن کے تحت اس پروگرام کا مقصد خواتین کو باعزت روزگار دینا ہے۔ فاؤنڈیشن کے مطابق اس منصوبے سے خواتین کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، ہجرت کم ہوگی اور وہ اپنے خاندان اور معاشرے میں مضبوط کردار ادا کریں گی۔

خواتین کی آمدنی میں ہوگا اضافہ، نقل مکانی پر لگے گی روک

اس مرکز میں خواتین ایک ہی جگہ پر تربیت بھی حاصل کریں گی اور پیداوار بھی کریں گی، جس سے انہیں مستقل آمدنی ملے گی۔ اس منصوبے کا ہدف ملک بھر میں ایک کروڑ خواتین کو خود روزگار سے جوڑنا ہے۔اڈانی فاؤنڈیشن 1996 سے کام کر رہی ہے اور تعلیم، صحت، روزگار اور ماحولیات جیسے شعبوں میں سرگرم ہے۔ یہ ادارہ اس وقت 22 ریاستوں کے 7247 دیہات اور شہری علاقوں میں 1.33 کروڑ افراد کی مدد کر رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

12 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

38 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

1 hour ago