قومی

Acid attack victims will no longer have to feel ashamed about their Face :تیزاب حملے کا نشانہ بننے والی 9 لڑکیوں کی جانب سے دائر درخواست پرسپریم کورٹ کرے گی سماعت

ملک میں تیزاب حملے کے تمام متاثرین کو اب اپنے چہرےکو لے  شرمندہ نہیں ہونا پڑے گا۔ ریشما خاتون نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ تیزاب حملے سے متاثرہ افراد کے لیے کے وائی سی کے لیے چہرے اور تصویر کے استعمال سے متعلق حکومت کو نئی ہدایات جاری کی جائیں۔ پٹیشن میں حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تیزاب کے حملے سے بچ جانے والوں کے لیے ڈیجیٹل KYC یا دیگر ممکنہ اختیارات فراہم کرے۔ تاکہ اب تمام متاثرین کو مزید شرمندہ نہ ہونا پڑے۔

سپریم کورٹ نے تیزاب حملے کا نشانہ بننے والی 9 لڑکیوں کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ متاثرہ لڑکیوں کی جانب سے ایک عرضی دائر کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈیجیٹل KYC حاصل کرنے میں ایک خصوصی عمل کو شامل کیا جائے یعنی ان جیسے سینکڑوں متاثرین کے لیے کسٹمر کی شناخت یا تصدیق کی جائے۔

متاثرین نے یہ عرضی سینئر ایڈوکیٹ سدھارتھ لوتھرا، ایڈوکیٹ انمول کھیتا اور نتن سلوجا ایل کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں تیزاب حملےکے متاثرین نے انگلیاں، آنکھوں کی پتلیوں  اور دیگر بائیو میٹرک شناخت کے عارضی نقصان کا حوالہ دیا ہے۔ عرضی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کی وجہ سے بینک کھاتہ کھولنے، آدھار کارڈ بنوانے، جائیداد کی رجسٹریشن یا اپ ڈیٹ کرنے، موبائل سم کارڈ خریدنے وغیرہ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متاثرین نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ کے وائی سی کے عمل میں آنکھوں کی پتلیوں کی ڈیجیٹل ڈیٹیلنگ اور پلک جھپکنے اور انگلیوں کے نشانات لے کر زندہ ہونے کا ثبوت دینا بعض اوقات مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے عدالت کو ہماری مشکلات اور بے بسی کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت کو ڈیجیٹل KYC کا ایک جامع اور متبادل طریقہ اختیار کرنے کا حکم دینا چاہیے۔ اس کے لیے بینک اور دیگر تمام متعلقہ اداروں اور حکام کے لیے رہنما خطوط جاری کیے جائیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

30 minutes ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

10 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

11 hours ago

Lucknow Floods: لکھنؤ میں سیلاب کا مستقل حل، فیض اللہ گنج سے نیمیش تک گرین کوریڈور کی طرز پر بنے گا پشتہ، سی ایم یوگی نے کیا بڑا اعلان

گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…

11 hours ago