نوئیڈا: عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ امانت اللہ اور ان کے بیٹے کی گرفتاری کے لیے نوئیڈا پولیس کی کئی ٹیمیں دہلی سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔
پٹرول پمپ پر لڑائی کے واقعہ کی تحقیقات کے بعد پولیس نے ایف آئی آر میں جو دفعات شامل کی ہیں ان کے مطابق گرفتاری کے بعد ایم ایل اے باپ بیٹے کی ضمانت حاصل کرنے میں کافی دشواری ہوگی۔ اس لیے جانکاری کے مطابق امانت اللہ خان نے نوئیڈا ڈسٹرکٹ کورٹ میں خودسپردگی کی درخواست دائر کی ہے جس پر جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔ یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ اس سماعت کے دوران امانت اللہ کسی ڈرامائی انداز میں عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں۔ اس لیے پولیس ذرائع کے مطابق سادی وردی میں پولیس کی ٹیمیں عدالت کے اطراف موجود ہوں گی۔
دراصل نوئیڈا پولیس نے امانت اللہ، ان کے بیٹے اور ایک اور شخص کے خلاف NBW جاری کر رکھا ہے۔ اب اس معاملے میں 4 مزید پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ٹیکنیکل سرویلنس اور مینوئل سرویلنس کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر امانت اللہ خان نہ تو کسی عوامی رابطہ مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور نہ ہی کسی جلسے میں اور نہ ہی جیل سے باہر آنے کے بعد انہوں نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال سے ملاقات کی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ امانت اللہ خان دہلی کے باہر چھپے ہوئے ہیں۔
اگر پولیس ذرائع پر یقین کیا جائے تو ان کی آخری لوکیشن چند روز قبل لوٹینز زون کے آس پاس ملی تھی۔ اس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے کی تلاش میں نوئیڈا پولیس کی ٹیمیں دہلی کے مختلف مقامات پر مسلسل چھاپے مار رہی ہیں اور ان کے ٹھکانے کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’دس سالوں میں کیوں نہیں لیا واپس…‘، PoK کے مسئلے پر اسد الدین اویسی نے امت شاہ کو کر دیا چیلنج
اس کے ساتھ ساتھ نوئیڈا پولیس امانت اللہ اور دیگر کے مجرمانہ ریکارڈ کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔ اس کے لیے نوئیڈا پولیس کی ایک ٹیم نے منگل کے روز دہلی پولیس سے بھی ملاقات کی اور ان سے ایم ایل اے امانت اللہ اور ان سے جڑے لوگوں کی تمام پرانی ایف آئی آر اور دستاویزات جمع کیے جا رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…