کالکی دھام کے ہیڈ پجاری آچاریہ پرمود کرشنم اورباگیشوردھام کے پنڈت دھیریندرشاستری نے ملاقات کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراس ملاقات کی تصویرپوسٹ کرتے ہوئے آچاریہ پرمود کرشنم نے لکھا، “سناتن کے سمندرمیں جذبات کا سیلاب، ایک شاندار، مافوق الفطرت اورناقابل فراموش تصویر۔ سچائی، ابدی، ہمیشہ کے لیے۔”
وہیں راہل گاندھی کی ”ووٹ چوری“ کے الزامات پرانہوں نے کہا کہ اگرسچ میں راہل گاندھی اس پریقین رکھتے ہیں توانہوں نے رکن پارلیمنٹ کے طورپراب تک استعفیٰ کیوں نہیں دیا۔ ساتھ ہی آچاریہ پرمود کرشنم نے راہل گاندھی سے یہ بھی سوال کیا کہ وہ اب تک رام مندرکیوں نہیں گئے۔ ایک سنسنی خیزانکشاف کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وائناڈ کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی رام مندرکا دعوت نامہ مسترد کرنے کے حق میں نہیں تھیں۔
طوطے کی طرح بولتے ہیں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی: پرمود کرشنم
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے مسلم طبقے سے متعلق دیئے گئے بیان پرآچاریہ پرمود کرشنم نے کہا، ”وزیراعلیٰ ریونت ریڈی طوطے کی طرح بولتے ہیں، جبکہ سچائی یہ ہے کہ کانگریس پارٹی کی حکومت کے دوران مسلم خواتین کی توہین اوران کے حقوق کی پامالی سب کومعلوم ہے۔“
انہوں نے کہا کہ کانگریس شروع سے ہی مسلمانوں کا حق چھین رہی ہے، اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ صرف بی جے پی ہی ایک ایسی پارٹی ہے، جو مسلمانوں کو حق دلانے کا کام کررہی ہے۔ بی جے پی نے تین طلاق کے خلاف تاریخی فیصلہ لیا ہے، جس سے ہرمسلمان خوش ہے۔
بدھ کو کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی…
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…
راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…
صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…
انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…
کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…