قومی

Delhi AQI Update: دہلی –این سی آر میں زہریلی ہوا  سےنہیں مل رہی راحت، کئی علاقوں میں AQI 400 سے تجاوز

دارالحکومت دہلی میں نومبر کے دوسرے ہفتے میں بھی زہریلی ہوا سے کوئی راحت  نہیں مل رہی ہے۔ اتوار کو دہلی کا AQI ریڈ زون میں تھا، تقریباً 399، جو انتہائی خطرناک زمرے میں آتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم صاف رہے گا، صبح اور شام کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی اور کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ 3 سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، جس سے فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

سی پی سی بی کے اعداد و شمار کے مطابق  دہلی 24 گھنٹے کی اوسط AQI 361 کے ساتھ ملک کا دوسرا سب سے آلودہ شہر بن گیا ہے۔ وزیر پور (420)، براڑی (418) اور وویک وہار (411) سمیت کئی علاقوں میں آلودگی کی شدید سطح ریکارڈ کی گئی، جب کہ دیگر علاقے انتہائی خراب زمرے میں  بنی ہوئی ہے۔ این سی آر میں نوئیڈا (354)، گریٹر نوئیڈا (336) اور غازی آباد (339) میں بھی خطرناک ہوا کا معیار ریکارڈ کیا گیا۔

ریڈ زون میں، خطرہ بڑھ رہا ہے

دہلی اور اس کے آس پاس کا AQI دیوالی کے بعد سے خراب ہوگئی ہے اور اس میں بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ AQI 399 کے ارد گرد منڈلا رہا ہے، اور کچھ علاقوں میں، یہ 400 سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق  اگلے 15 دنوں میں صورت حال بہتر ہوتی دکھائی نہیں دیتی۔ اس کی بڑی وجہ ہوا میں پی ایم 2.5 کا لیول 338 اور پی ایم 10 کا لیول 503 تک پہنچنا ہے۔ماہرین یہ کہہ کر بتا رہے ہیں کہ اس ہوا میں سانس لینا 9 سے 10 سگریٹ روزانہ پینے کے برابر ہے۔

درجہ حرارت گرنا جاری ہے

شمالی ہندوستان کے ساتھ ساتھ دارالحکومت میں بھی کم سے کم درجہ حرارت معمول سے نیچے گر رہا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 16 ڈگری سیلسیس تک پہنچ جائے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس تک پہنچ جائے گا۔ ہوا ٹھنڈی ہو جائے گی۔ اس کی وجہ ہمالیہ میں برف باری ہے،ان علاقوں سے ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ راتیں اب سرد ہوتی جارہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بارش کے نہیں ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومبر میں عام طور پر صرف ایک سے دو فیصد بارش ہوتی ہے۔ نتیجتاً، اگلے کئی دنوں تک بارش نہیں ہوگی، جس سے دہلی والوں کو فضائی آلودگی سے کسی قسم کی راحت ملنے کی امید نہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

12 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

38 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

1 hour ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

1 hour ago