سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ اور اداکارہ سومی علی ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ سومی نے اس بار بھی سلمان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے اپنے تازہ ترین انسٹاگرام ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ سلمان خان آج بھی انہیں پریشان کر رہے ہیں اور یہاں تک کہ دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ سومی علی نے اپنے ویڈیو میں کہا کہ برسوں گزر جانے کے باوجود سلمان خان انہیں سکون سے نہیں رہنے دے رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا، ’’سلمان خان میری زندگی کے پیچھے پڑے ہیں۔ وہ مجھے 2025 میں بھی بلی کر رہے ہیں۔ انہوں نے انجانے نمبر سے کال کر کے مجھے دھمکی دی کہ اگر میں نے ان کے بارے میں کچھ کہا تو وہ مجھے سبق سکھائیں گے۔‘‘ سومی کا کہنا ہے کہ سلمان کی وجہ سے انہیں فلم انڈسٹری سے الگ کر دیا گیا۔ ’’بالی وڈ میں اب کوئی مجھ سے بات نہیں کرتا۔ جو دوست ہوا کرتے تھے، وہ سب دور ہو گئے۔ اب سلمان یہ سب ہالی وڈ میں بھی کرنے لگے ہیں۔‘‘
’نو مور ٹئیرز‘ این جی او کو بدنام کرنے کی کوشش
سومی علی نے اپنے ویڈیو میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ سلمان خان ان کی تنظیم ‘نو مور ٹئیرز’ کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ این جی او گھریلو تشدد اور ظلم سہنے والی خواتین کی مدد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میرے این جی او کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔ یہ شخص اپنی تصویر بچانے میں لگا ہے، لیکن میرے ساتھ ظلم کر رہا ہے۔‘‘
برک اپ اور دھوکہ کی کہانی پھر سے خبروں میں
سومی نے بتایا کہ انہوں نے سال 1998 میں سلمان سے رشتہ ختم کر لیا تھا کیونکہ ایکٹر نے انہیں دھوکہ دیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ سلمان اب بھی انہیں جذباتی طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا، ’’سلمان دبئی میں میری سوتیلی بہن اور بھانجے سے مل رہے ہیں، لیکن یہ فکر سے زیادہ مجھے پریشان کرنے کے لیے ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…
انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…
کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…
ہندوستانی کپتان کی توجہ فی الحال ٹیم کے لیے نئے معیار قائم کرنے پر ہے۔…
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…
مظاہرے کے دوران پولیس پر مار پیٹ کا الزام لگانے والی کیرالہ کی قانون کی…