قومی

National Conference of the Jyotish Vigyan Samiti: ’’جیسے یوگ نے دنیا میں مقام پایا، ویسے ہی ایک دن جوتش بھی عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے گا‘‘: آچاریہ پون ترپاٹھی

وارانسی: ملک کے قدیم اور موقر ادارے جوتش وگیان سمیتی کے زیر اہتمام وارانسی میں منعقدہ قومی جوتش کانفرنس میں آچاریہ پون ترپاٹھی کو خصوصی طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ دو روزہ کانفرنس آر کے گرینڈ ہوٹل سگرا وارانسی میں منعقد ہوا۔ افتتاحی دن پر سنپورنانند سنسکرت یونیورسٹی وارانسی کے وائس چانسلر بہاری لال شرما، سمیتی کے صدر پروفیسر ناگندر پانڈے، پروفیسر رام چندر پانڈے، شری کامیشور اُپادھیائے، پروفیسر ونے پانڈے، نائب صدر پروفیسر چندرما پانڈے، جنرل سکریٹری پروفیسر سدانند شکلا، خزانچی پروفیسر چندرمولی اُپادھیائے اور منتظم راجیو نارائن پانڈے نے آچاریہ پون ترپاٹھی کو اعزاز پیش کیا۔

کون ہیں آچاریہ پون ترپاٹھی؟

آچاریہ ترپاٹھی ’’ایسٹرالوجی ٹوڈے‘‘ جوتش رسالے کے مدیر، ممبئی بی جے پی کے نائب صدر، شری سدھی ونائک گنپتی مندر ٹرسٹ کے خزانچی اور متعدد علمی و مذہبی کتابوں کے مصنف ہیں۔

’’کاشی میں اعزاز پانا زندگی کا سب سے بڑا شرف ہے‘‘

کانفرنس کے دوران ’’جوتش شاستر کے آلوک میں بھارت کا مستقبل اور اس کا عالمی اثر‘‘ کے موضوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے آچاریہ پون ترپاٹھی نے کہا: ’’کاشی میں جو صدیوں سے علم و دھرم کی دھرتی کہلاتی ہے ایسے تعلیم یافتہ افراد کے درمیان اعزاز پانا میرے لیے عظیم سعادت ہے۔ کاشی کی پہچان علم، ویدک روایات، سناتن ثقافت اور جوتش کی جنم بھومی کے طور پر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جوتش ایک قدیم ویدک اور خالص سائنسی علم ہے جس کی تعلیم نالندہ اور تکشیلا جیسی قدیم یونیورسٹیوں میں دی جاتی تھی۔

’’یوگ کی طرح جوتش بھی دنیا بھر میں مقبول ہوگا‘‘

آچاریہ تریپاٹھی نے کہا کہ جوتش نے ہمیشہ دنیا کو سمت دینے کا کام کیا ہے۔ ’’دنیا کے بڑے کام، مہمات اور فیصلے ہمیشہ جوتش کے مطابق طے شدہ شُبھ مہورت میں انجام دیے جاتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ جس طرح یوگ کو آج پوری دنیا نے قبول کیا ہے ایک دن جوتش بھی اسی طرح عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے گا اور جوتش وگیان کا ڈنکا پوری دنیا میں بجے گا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Rising Stars Asia Cup: رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: تلک ورما کے ہاتھوں میں ’انڈیا اے‘ کی کمان، رجت پاٹیدار نائب کپتان مقرر

ایشین کرکٹ کونسل کے مینز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی انڈیا اے…

20 minutes ago

Bike Sharing System Launched: وزیر اعظم مودی کے ’فٹ انڈیا‘ عزم کے تحت وارانسی میں بائیک شیئرنگ نظام کا آغاز

فٹنس اور ماحول دوست آمدورفت کو فروغ دینے کے لیے شہر کے اہم مقامات پر…

1 hour ago