بہار کی سیاست میں ایک بار پھر تیج پرتاپ یادو نے اپنے منفرد انداز کا مظاہرہ کیا ہے۔ جن شکتی جنتا دل کے قومی صدر تیج پرتاپ یادو نے ہفتے کے روز پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی مسلسل عوام کے درمیان سرگرم ہے اور عوام کی طرف سے انہیں زبردست حمایت مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ، ’’ہم مسلسل پروگرام کر رہے ہیں۔ ایک لیڈر کا کام ہے کہ وہ عوام کے درمیان جائے، نہ کہ کسی کارپوریٹ آفس کی طرح بیٹھ کر بزنس چلائے۔ آپ خود دیکھ سکتے ہیں، بغیر بلائے بھی میرے لیے مجمع اکٹھا ہورہا ہے۔‘‘
تیج پرتاپ کی پارٹی کتنی نشستوں پر انتخاب لڑے گی؟
تیج پرتاپ یادو نے واضح طور پر کہا کہ ان کی پارٹی کتنی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی اور کن کن امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے گا، اس کا اعلان وہ پیر کے روز کریں گے۔ سابق وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ وہ خود ماہواسیٹ سے انتخاب لڑیں گے۔ جب ان سے ان کے بھائی اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادوکے اُس وعدے کے بارے میں پوچھا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر عظیم اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو ہر خاندان کے ایک فرد کو نوکری دی جائے گی، تو تیج پرتاپ نے جواب دیا کہ ’’روزگار تو ملنا ہی چاہیے، لیکن پہلے حکومت بننے دیجیے۔ حکومت بنے گی، تبھی تو وعدے پورے ہوں گے۔‘‘ ایسے میں تیج پرتاپ یادو کے بیانات سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ وہ اپنی سیاسی راہ عظیم اتحاد سے الگ کرنے کی تیاری میں ہیں۔ اب سب کی نظریں پیر کو ہونے والے ان کے بڑے اعلان پر لگی ہیں، جب وہ سیٹوں اور امیدواروں کے بارے میں مکمل تصویر پیش کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…
نئی دہلی میں منعقدہ بی آئی ایم ایس ٹی ای سی وزرائے داخلہ کے پہلے…
15 اکتوبر 2026 سے 2,000 روپے سے زیادہ کی یو پی آئی ادائیگیوں پر عائد…
بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…
سی جے پی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…