قومی

یوسف پٹھان کی جگہ ابھیشیک بنرجی ہوں گے بیرون ممالک جانے والے وفد کا حصہ، ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی نے لیا بڑا فیصلہ

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بیرون ملک جانے والے اراکین پارلیمنٹ اورلیڈران کے وفد میں جانے سے متعلق ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈرکے نام سے متعلق بڑا فیصلہ لیا ہے کہ ٹی ایم سی کی جانب سے یوسف پٹھان کی جگہ ابھیشیک بنرجی وفد میں جائیں گے۔ اس معاملے میں مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رجیجونے ممتا بنرجی سے بات کرلی ہے۔

ٹی ایم سی کے ذرائع کے مطابق، کرن رجیجو نے مبینہ طورپر ٹی ایم سی صدرممتا بنرجی کو خاموش کرنے اورٹی ایم سی کے نمائندہ کے لئے ان کا مشورہ لینے کے لئے فون کیا۔ کرن رجیجو نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو بتایا کہ انہیں پارٹی سے مشورہ لینا چاہئے تھا۔ اس کے بعد ممتا بنرجی نے ابھیشیک بنرجی کے نام کی سفارش کی۔

سری نگر، پونچھ اورراجوری بھی جائے گا ٹی ایم سی کا وفد 

آل انڈیا ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی صدر ممتا بنرجی کی رہنمائی میں 5 رکنی وفد سری نگر، پونچھ اورراجوری جائے گا۔ اس وفد میں ڈیرک اوبرائن، ندیم الحق، مانس رنجن بھونیا، ساگریکا گھوش اورممتا ٹھاکرہوں گے۔ یہ نمائندہ وفد سرحد پارحملوں سے متاثرلوگوں کے ساتھ اتحاد ظاہرکرنے اورحادثہ میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کرنے کے لئے 21 سے 23 مئی تک علاقے میں رہیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

10 minutes ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

1 hour ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

1 hour ago