قومی

Congress counter attack on BJP: نشانِ پاکستان انہیں ملنا چاہیے جو نواز شریف کے گھر بریانی کھانے گئے تھے،کانگریس کا بی جے پی پر پلٹ وار

جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی فوج نے ‘آپریشن سندور’ کے ذریعے پاکستان کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ ایک طرف حکومت اس آپریشن کی کامیابی کے حوالے سے ملک اور بیرون ملک مہم چلا رہی ہے۔ اسی دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اس سے متعلق کچھ سوالات اٹھائے تھے۔ اب اس معاملے پر ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ نے سوشل میڈیا پر کارٹون شیئر کرکے راہل گاندھی کو نشانہ بنایا۔ اس کے ساتھ ہی امت نے نشان پاکستان ایوارڈکا بھی نام لیا۔ اب کانگریس کی جانب سے جوابی حملہ کیا گیا ہے۔

لال کرشن اڈوانی نشان پاکستان کے مستحق ہیں

کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے کہاکہ حکمران پارٹی سنجیدہ ماحول میں کارٹونزم کر رہی ہے، اپوزیشن حکمران پارٹی کے ساتھ کھڑی تھی لیکن بی جے پی ہمیشہ احمقانہ باتیں کرتی ہے، ہمیں فوج پر بھروسہ ہے لیکن قومی قیادت پر یقین نہیں، پہلگام میں بے گناہوں کو مارنے والے 4 دہشت گرد بھاگ گئے، ان کا کیا ہوا؟ نواز شریف کے گھر بریانی کھانے والے کو نشان پاکستان دیا جانا چاہیے۔پون کھیرا نے کہا کہ ہم اس ملک کی سیاسی قیادت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ آپ نے پاکستان کو پیشگی اطلاع دی،اظہر مسعود اور حافظ سعید کے فرار ہونے کی وجہ کیا ہے؟ جہاں تک نشان پاکستان کا تعلق ہے، ان کے رہنما مرارجی دیسائی واحد ہندوستانی سیاستدان تھے جنہیں یہ اعزاز دیا گیا تھا۔ کچھ اور لوگ بھی نشان کے مستحق ہیں جن میں ایک لال کرشن اڈوانی اور ایک وہ شخص جو نواز شریف کے گھربغیر بلائے بریانی کھانے چلے گئے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ انہیں نشان پاکستان ضرور ملے گا۔ نشانِ پاکستان کے حقدار ایک اور شخص ہیں،یعنی وزیر خارجہ جنہوں نے پاکستان سے کہا کہ ہم صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ ان کے امریکہ کے ساتھ بہت گہرے تعلقات ہیں۔ اب دیکھتے ہیں کہ انہیں کس ملک سے کیا عزت ملتی ہے۔ادھرامت مالویہ نے کہا کہ “یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ راہل گاندھی پاکستان کی زبان بول رہے ہیں، انہوں نے آپریشن سندور کی کامیابی پر وزیر اعظم کو مبارکباد بھی نہیں دی، اس کے بجائے وہ بار بار پوچھ رہے ہیں کہ ہم نے کتنے طیارے کھوئے جب کہ اس سوال کا جواب ڈی جی ایم او کی بریفنگ میں پہلے ہی دے دیا گیا ہے۔امت مالویہ نے کہا کہ راہل نے ایک بار بھی یہ جاننے کی کوشش نہیں کی کہ اس تنازعہ کے دوران کتنے پاکستانی جیٹ طیارے مار گرائے یا تباہ ہوئے۔ راہل گاندھی کو آگے کیا ملے گا؟ نشانِ پاکستان؟

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Rohtak Gang War: رات کے وقت ڈھابے پر کھانا کھانے پہنچے تھے نوجوان، اچانک برسنے لگیں گولیاں! روہتک گینگ وار میں 4 ہلاک

ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…

7 minutes ago

Gold Silver Rate: ایک دن کی تیزی پر لگا بریک، سونا اور چاندی کے دام دھڑام! کیا مارکیٹ میں مزید گراوٹ آئے گی؟

آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…

2 hours ago

India US Trade: بھارت نے امریکی محصولات کی تجویز پر واضح کیا اپنا موقف، تجارتی معاہدے کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور

امریکہ نے بھارت سمیت 14 تجارتی شراکت دار ممالک پر نیا درآمدی ٹیکس عائد کرنے…

2 hours ago