قومی

Abhijeet Dipke Next protest: دہلی تو صرف جھانکی ہے… اب یہاں کریں گے احتجاج ابھیجیت دیپکے! ظاہر کر دیا آئندہ کا منصوبہ

دہلی میں اپنی تحریک کے بعد اب کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) نے اپنے اگلے مرحلے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ تنظیم کے صدر ابھیجیت دیپکے نے اشارہ دیا ہے کہ دہلی کے بعد ان کی مہم یہیں ختم نہیں ہوگی۔ اگلا احتجاج کہاں ہوگا اور کن مسائل پر کیا جائے گا، اس کا خاکہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ابھیجیت دیپکے نے یہ بات جنتر منتر پر دھرنے کے مقام پر کہی۔ وہاں موجود ایک لڑکی نے ان سے اگلے احتجاج کے بارے میں سوال کیا، جس کے جواب میں دیپکے نے کہا کہ تنظیم نے آئندہ کی حکمتِ عملی طے کر لی ہے۔

ابھیجیت دیپکے اگلا احتجاج کہاں کریں گے؟

سی جے پی  کے صدر ابھیجیت دیپکے نے اعلان کیا کہ دہلی کے بعد ان کی تنظیم کا اگلا احتجاج بہار میں ہوگا۔ دراصل جنتر منتر پر احتجاج کے دوران ایک لڑکی نے اسٹیج پر موجود دیپکے سے سمرت چودھری کے بارے میں سوال کرتے ہوئے کہا کہ بہار سے سمرت چودھری کو بھی ہٹایا جائے۔ اس نے الزام لگایا کہ انہوں نے بہار کو برباد کر دیا ہے۔ لڑکی نے مزید کہا کہ انہیں بی جے پی نے اقتدار کی کرسی پر بٹھایا ہے، عوام نے انہیں منتخب نہیں کیا۔اس سوال کے جواب میں ابھیجیت دیپکے نے کہا، ’’میں کافی دنوں سے یہ بات کہہ رہا ہوں کہ اس احتجاج کے ختم ہونے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کا پہلا پروگرام بہار کے پٹنہ میں ہی ہوگا۔‘‘

بہار میں کشیدگی

نیٹ (NEET) پیپر لیک، طلبہ پر لاٹھی چارج اور دیگر معاملات کے خلاف ہفتے کے روز بہار بند کی کال دی گئی تھی۔ بند کے دوران کئی اضلاع میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں دیکھنے میں آئیں۔بہار کے سیوان میں مظاہرین کی جانب سے کیے گئے پتھراؤ میں پولیس سپرنٹنڈنٹ پورن جھا زخمی ہو گئے، جس کے بعد پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی۔ تقریباً دس راؤنڈ فائرنگ کے باعث علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔ ادھر چھپرہ میں بھی طلبہ کا شدید احتجاج دیکھنے کو ملا، جہاں مشتعل ہجوم نے پولیس کی ایک گاڑی کو آگ لگا دی۔ اسی دوران طلبہ کی حمایت میں احتجاج میں شریک سابق وزیر تیج پرتاپ یادو کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

27 minutes ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

1 hour ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

10 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

11 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

11 hours ago