قومی

Abdullah Azam Khan non bailable warrant: اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کی مشکلات نہیں ہو رہی ہیں کم، ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے جاری کردیا غیرضمانتی وارنٹ

سماجوادی پارٹی کے لیڈراعظم خان اوران کی فیملی کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ مرادآباد کی ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے رامپورسے سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ (این بی ڈبلیو) جاری کیا ہے۔ عبداللہ اعظم کے خلاف یہ وارنٹ سال 2008 کے ایک معاملے میں جاری کیا گیا ہے۔

عبداللہ اعظم پرسال 2008 میں چھجلیٹ تھانہ علاقے میں سڑک جام کرنے اورسرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کے معاملے میں کارروائی کی گئی ہے۔ پورے معاملے میں اعظم خان، عبداللہ اعظم سمیت 9 سماجوادی پارٹی کے لیڈران پرمقدمہ درج کیا گیا تھا۔ حادثہ 31 دسمبر 2007  کے رامپوردہشت گردانہ حملے کے بعد پولیس چیکنگ کے دوران ہوا، جب اعظم خان کے قافلے کی گاڑی روکنے پر سماجوادی کارکنان نے ہنگامہ اورسڑک جام کیا۔ اس دوران جم کرہنگامہ دیکھنے کو ملا تھا۔

اعظم خان کی اپیل ہوچکی خارج

ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے 13 فروری 2023 کو دونوں کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے 2-2 سال کی سزا اورتین تین ہزارروپئے جرمانہ لگایا تھا۔ اس کے خلاف اعظم خان اورعبداللہ اعظم نے اپیل داخل کی تھی۔ حالانکہ کئی بارپیش نہ ہونے کے سبب اے ڈی جے-3 کورٹ نے عبداللہ اعظم کے خلاف این بی ڈبلیوجاری کیا ہے۔ اس کے پہلے ہی اعظم خان کی اپیل خارج ہوچکی ہے اوران کی سزا برقرارہے۔

سیشن کورٹ میں اپیل پر سماعت زیر غور

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرنے کہا کہ اس کیس میں عبداللہ اعظم کودوسال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سزا کے خلاف ایم پی-ایم ایل اے کی اپیل پرسماعت سیشن کورٹ میں زیرسماعت ہے، اس کے باوجود عبداللہ اعظم سماعت کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہورہے ہیں۔ جمعہ کوعدالت نے اسے سنجیدگی سے لیا اورعبداللہ کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا۔

اعظم خان کی مشکلات نہیں ہو رہی ہیں کم

اعظم خان اوران کی فیملی کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ عبداللہ اعظم پراسٹامپ چوری کیس میں عدالت نے 4 کروڑ 64 لاکھ جرمانہ لگایا تھا، جس پرگزشتہ دنوں عدالت نے آرسی جاری کئے جانے کی کارروائی کی تھی۔ اس کے علاوہ بھی کئی معاملے اعظم خان اور ان کی فیملی پرچل رہے ہیں۔ اعظم خان لمبے وقت سے جیل میں بند ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو- 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mahendra Bhatt Met PM Modi: اتراکھنڈ بی جے پی صدر مہندر بھٹ نے اہلِ خانہ کے ساتھ پی ایم مودی سے کی ملاقات، بیٹے کی شادی کا دیا دعوت نامہ

مہندر بھٹ اہلیہ، بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پہنچے، بیٹے…

3 minutes ago

Massive Protest Against Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کے خلاف کانگریس کا محاذ، دہلی، یوپی سمیت ملک بھر میں احتجاج

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف کانگریس نے پیر کو ملک گیر احتجاج کیا۔…

8 minutes ago

Gen-Z Protest Is Like JP Aandolan: ’جین-زی احتجاج جے پی تحریک کی شکل اختیار کر سکتا ہے‘، شنکراچاریہ نے کہا- مطالبات فوری مانے جائیں

شنکراچاریہ سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے نوجوانوں کے احتجاج کا موازنہ تاریخی جے پرکاش نارائن (جے…

41 minutes ago

Delhi Pollution Action Plan: دہلی کی ہوا صاف رکھنے کے لیے سخت اقدامات، تعمیراتی کاموں پرمکمل پابندی، پی یو سی کے بغیر نہیں ملے گا ایندھن

دہلی حکومت نے موسمِ سرما میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ایکشن پلان تیار…

53 minutes ago