قومی

AAP workers stopped interview of Avadh Ojha: اودھ اوجھا کا انٹرویو پارٹی کارکنان نے درمیان میں ہی بند کروادیا، عام آدمی پارٹی میں میڈیا اور شخصی آزادی سے اٹھ گیا پردہ

موٹیویشنل اسپیکر اور استاد اودھ اوجھا نے حال ہی میں عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، جس کے بعد وہ مسلسل انٹرویو دے رہے ہیں۔ اسی تناظر میں بی بی سی نیوز ہندی کو دیے گئے ایک انٹرویو کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔انٹرویو کے دوران بی بی سی کے رپورٹر نے اودھ اوجھا سے کچھ سوالات پوچھے جس کے بعد وہاں موجود عام آدمی پارٹی کے اہلکار ناراض ہو گئے۔ اس ویڈیو میں عام آدمی پارٹی سے وابستہ اس شخص کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا گیا ہے کہ میں نے آپ سے کہا تھا کہ  الٹا سیدھا سوال نہ کریں۔ اس کے بعد صحافی بھی ہاں کہہ رہا ہے۔

پارٹی لائن فیصلہ کرے گی – اوجھا

اس کے بعد بی بی سی کا رپورٹر کہتا ہے کہ نہیں، میں سر سے صرف عام سوالات کر رہا ہوں۔ وہ اودھ اوجھا سے بھی پوچھتا ہے، سر، میں نے  آپ سے ایسا کوئی الٹا سیدھا سوال  پوچھا کیا؟ اوجھا، جو پوری گفتگو کے دوران سر ہلاتے رہے، اچانک کہتے ہیں کہ دیکھو، پارٹی لائن فیصلہ کرے گی، یہ لوگ فیصلہ کریں گے۔ یہ کہہ کر وہ مائیک ہٹادیتے ہیں اور بی بی سی کا کیمرہ بند ہو جاتا ہے۔اس کے بعد بی بی سی کی جانب سے یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی ویڈیو پر لکھا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے عہدیداروں نے اس کے بعد اس انٹرویو کو جاری نہیں رہنے دیا اور ریکارڈنگ روک دی۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے جو بھی انٹرویو صحافی لیتے ہیں، وہ سب پہلے سے طے شدہ ہوتے ہیں۔ انہیں پہلے سے سوالات کی ایک فہرست دی جاتی ہے کہ انٹرویو کے دوران کون سے سوالات پوچھے جائیں اور کن سوالات پر بات نہیں کرنی چاہیے۔اور اگر ایک صحافی اپنی آزادی کا استعمال کرتے ہوئے تحریر شدہ سوال سے الگ سوال پوچھتا ہے تو پھرعام آدمی پارٹی کے لوگ اس انٹرویو کو روک دیتے ہیں ۔یہ عام آدمی پارٹی کے اندر میڈیا اور ذاتی خودمختاری کی سچائی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Energy Storage Capacity: ہندوستان کی قابل تجدید توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 2032 تک 60 GW تک پہنچ جائے گی: SBI کی رپورٹ

ملک کا توانائی ذخیرہ کرنے کا منظرنامہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ قابل تجدید…

14 minutes ago

Mysterious Disease in Rajouri: راجوری میں پراسرار بیماری سے دہشت میں لوگ، اب تک 8 افراد کی ہو چکی ہے موت

راجوری میں ایک ہی گاؤں کے کئی لوگوں کی موت کا معاملہ زیر بحث ہے۔…

29 minutes ago

Israeli attack on Houthi targets: یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر اسرائیلی حملہ، نو افراد ہلاک، متعدد زخمی

المسیرہ ٹی وی کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملے امریکی بحریہ کی جانب سے صنعا شہر…

1 hour ago

Cybercrime portal: نیشنل سائبر کرائم پورٹل نے بچائے 3,431 کروڑ روپے، تقریباً 10 لاکھ شکایات کا کیا ازالہ

پورٹل cybercrime.gov.in مالیاتی دھوکہ دہی کی فوری اطلاع دینے اور دھوکہ بازوں کے ذریعہ فنڈز…

1 hour ago