بھارت ایکسپریس۔
عام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اوردہلی خواتین کمیشن کی سابق چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا کہ میں کسی کو بھی کلین چٹ نہیں دے رہی ہوں، جس وقت میرے ساتھ مارپیٹ ہوئی، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال گھرمیں موجود تھے۔ انہوں نے ویبھو کمارنے میرے ساتھ مارپیٹ کی، مجھے بری طرح سے گھسیٹا اور چلانے کے بعد بھی مجھے مدد نہیں ملی۔
سواتی مالیوال نے اس سانحہ کے بعد پہلی بارانٹرویودیا ہے۔ نیوزایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ وہ 13 مئی کوصبح تقریباً 9 بجے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پرپہنچی تھی، وہاں پر اسٹاف نے ڈرائننگ روم میں بٹھایا۔ اسی وقت ویبھو کماروہاں پرآتے ہیں، انہوں نے ہاتھ چھوڑ دیا۔ انہوں نے 8-7 تھپڑمارے۔ جب میں نے انہیں دھکا دینے کی کوشش کی تو انہوں نے میرا پیر پکڑلیا۔ مجھے نیچے گھسیٹ دیا۔
سواتی مالیوال نے کہا، “میرا سرٹیبل سے ٹکرا گیا۔ میں نیچے گرگئی۔ پھرانہوں نے مجھے لاتوں سے مارنا شروع کیا۔ میں بہت زور سے چلائی، لیکن کوئی مدد کے لئے نہیں آیا۔” انہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا، “میں نے یہ نہیں سوچا کہ میرا کیا ہوگا۔ میرے کیریئر کا کیا ہوگا۔ میرے ساتھ یہ لوگ کیا کریں گے۔ میں نے صرف یہ سوچا کہ جو چیز میں نے ساری خواتین کو بولی ہے کہ آپ ہمیشہ سچ کے ساتھ کھڑے رہو… آپ کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے تو ضرور لڑو تو آج میں خود کیسے نہیں لڑسکتی۔”
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…