قومی

’جیل سے چلائیں حکومت، نہیں دیں استعفیٰ…‘ سی ایم ہاؤس جاکر سنیتا کیجریوال سے بولے AAP اراکین اسمبلی

عام آدمی پارٹی کے کئی اراکین اسمبلی نے منگل کو جیل میں بند دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال سے ملاقات کی۔ ان اراکین اسمبلی نے سنیتا کیجریوال کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی۔  سبھی اراکین اسمبلی نے ایک ہی بات کہی کہ اروند کیجریوال کسی بھی قیمت پروزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ نہ دیں۔

سبھی اراکین اسمبلی نے ایک آواز میں کہا کہ دہلی کی 2 کروڑ عوام کیجیریوال کے ساتھ کھڑی ہے۔ کسی بھی قیمت پراستعفیٰ نہ دیں، جیل سے ہی حکومت چلائیں۔ عام آدمی پارٹی کے مطابق، 55 اراکین اسمبلی نے سی ایم آواس جاکرسنیتا کیجریوال سے ملاقات کی ہے جبکہ ستیندر جین اورمنیش سسودیا جیل میں ہیں۔ ان کے علاوہ 4 اراکین اسمبلی دہلی سے باہرہیں۔

یہ اراکین اسمبلی اوروزیر پہنچے  تھے سی ایم آواس

اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پرجواراکین اسمبلی پہنچے تھے، ان میں آتشی مارلینا، سوربھ بھاردواج، گوپال رائے، درگیش پاٹھک، پرہلاد ساہنی، بی اے جون، راجیش گپتا، پرملا ٹوکس، راج کماری ڈھلّوں، سنجیو جھا، بھاؤنا گوڑ، سہی رام پہلوان اورعبدالرحمان وغیرہ سنیتا کیجریوال سے ملنے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ (سی ایم آواس) پرپہنچے تھے۔ اس کے علاوہ دہلی حکومت میں وزیرکیلاش گہلوت، راج کمار آنند اورعمران حسین بھی ول لائن پہنچے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago