قومی

AAP MLA Kuldeep Kumar News: عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کلدیپ کمار کی گاڑی پر حملہ، سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگال رہی ہے پولیس

نئی دہلی: مشرقی دہلی کے کونڈلی اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کلدیپ کمارکی گاڑی پرپیر(23 مارچ) کی شام نامعلوم حملہ آورکے ذریعہ حملہ کیا گیا۔ حملہ آورنے گاڑی کا شیشہ توڑدیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی۔ یہ حادثہ مدھو وہارتھانہ علاقہ کے حسن پورڈپوکے پاس واقع سنگلا سوئٹس کے باہرکی بتائی جا رہی ہے، جہاں رکن اسمبلی کی گاڑی کھڑی تھی، جس وقت یہ حملہ ہوا، اس دوران رکن اسمبلی کلدیپ کمارگاڑی میں موجود نہیں تھے۔ فی الحال پولیس موقع پرپہنچ کرمعاملے کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔ آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کھنگالی جا رہی ہے۔

عام آدمی پارٹی کی سیکورٹی کا اندازہ لگانا مشکل: ایم ایل اے

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کلدیپ کمارنے اپنے ایکس پوسٹ میں کہا، “میں ایک رکن اسمبلی ہوں۔ عوام نے مجھے اپنی آوازبناکربھیجا ہے، لیکن آج حالت یہ ہے کہ میری ہی گاڑی پرپولیس کی گاڑی کی موجودگی میں حملہ ہوجاتا ہے۔ اگرایک عوامی نمائندہ محفوظ نہیں ہے، توعام آدمی کی سیکورٹی کا اندازہ لگانا مشکل نہیں، بلکہ خوفناک ہے۔”

’بھگوان بھروسے‘ دہلی کا لا اینڈ آرڈر: کلدیپ کمار

انہوں نے مزید کہا، “دہلی کا لا اینڈ آرڈراب پوری طرح ’بھگوان بھروسے‘ چل رہا ہے۔ بی جے پی حکومت ہراسٹیج سے بڑے بڑے دعوے کرتی ہے، لیکن حقیقت سڑکوں پرواضح دکھائی دے رہی ہے۔ جہاں مجرمین کے حوصلے بلند ہیں اورحکومت صرف بیان دینے میں مصروف ہے۔ کیا یہی ہے کہ وہ مضبوط سرکار، جس کا وعدہ کیا گیا تھا؟ جہاں رکن اسمبلی تک محفوظ نہیں، وہاں عوام کے ساتھ کیا ہورہا ہوگا، اس کا جواب کون دے گا؟”

دہلی میں لا اینڈ آرڈرکا راج نہیں: ایم ایل اے

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کلدیپ کمارنے یہ بھی کہا، “سچائی یہ ہے کہ دہلی میں لا اینڈ آرڈرکا راج نہیں، بلکہ غنڈوں مافیا اورچاقوبازوں اورنشہ بیچنے والوں کا راج چل رہا ہے… اوربی جے پی حکومت اسے قبول کرنے کے بجائے آنکھیں موندے بیٹھی ہے۔ میں ان سے ڈرنے والا نہیں ہوں، میں ایسی ہی نا انصافی کے خلاف آوازاٹھاتا رہوں گا۔ میں اروند کیجریوال جی کا سپاہی ہوں۔”

پولیس نے کیا کہا؟

پولیس نے بتایا کہ 23.03.2026 کوتقریباً 7:03 بجے تھانہ مدھووہار میں ایک اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی اے سی پی مدھو وہار اورایس ایچ او مدھو وہار، پولیس اسٹاف کے ساتھ فوراً موقع پرپہنچے۔ جائے حادثہ پرپہنچنے پر، کونڈلی اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی کلدیپ کماروہاں موجود ملے۔ شکایت کنندہ نے ایک تحریری شکایت درج کرائی ہے اورکہا ہے کہ انہیں اس حادثہ میں شامل کسی بھی شخص پرنہ توخدشہ ہے اورنہ ہی انہوں نے کسی کی پہچان کی ہے۔ ثبوتوں سے پتہ لگانے اورقصورواروں کی پہچان کرنے کے لئے آس پاس کے کیمروں کے سی سی ٹی وی فوٹیج جمع کئے جا رہے ہیں اور ان کی باریکی سے جانچ کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

55 minutes ago

Saurabh Bhardwaj: حکومت سے سوال کرنا ہتک عزت نہیں، عدالت سے پرویش ورما کو جھٹکا، سوربھ بھاردواج کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ خارج

عدالت نے کہا کہ سوربھ بھاردواج کی پوسٹس اور ویڈیوز کو الگ الگ حصوں میں…

58 minutes ago

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

2 hours ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

3 hours ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

4 hours ago