قومی

Anant Singh Released: ‘کہا تھا نا جلدی آؤں گا…’; رہا ہوتے ہی اننت سنگھ کے پرانے انداز نظر آئے، پٹنہ سے موکاما تک جشن میں غرق حامی

بہار کی سیاست میں ’چھوٹی حکومت‘ کے نام سے مشہور اور موکاما کے رکن اسمبلی اننت سنگھ ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ پٹنہ کی بیور جیل سے ان کی رہائی نے حامیوں کے درمیان ہلچل مچا دی ہے۔ دُلار چند یادو قتل کے کیس میں پٹنہ ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد، اننت سنگھ سوموار کو جیل کی سلاخوں سے باہر آئے۔ اننت سنگھ کی رہائی صرف ایک قیدی کے باہر آنے کی خبر نہیں بلکہ یہ ایک بڑے طاقت کے مظاہرے کے مترادف تھی۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ایک سفید رنگ کی لینڈ کروزر گاڑی براہِ راست جیل کے اندر گئی، جس میں سوار ہو کر اننت سنگھ باہر آئے۔ اننت سنگھ کے باہر نکلتے ہی ان کے حامیوں نے پھولوں کی مالائیں پہنائی اور ‘اننت سنگھ زندہ باد’ کے نعرے سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔

کہا تھا نہ، جلد آؤں گا – اننت سنگھ

جیل سے باہر آتے ہی اننت سنگھ کے انداز پرانے والے ہی نظر آئے۔ انہوں نے میڈیا اور حامیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا،’’میں نے اپنے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ بہت جلد باہر آؤں گا، اور دیکھیں، میں آ گیا۔‘‘انہوں نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ منگل کو بڑہیا جائیں گے اور اپنی والدہ کے درشن و آشیرواد حاصل کریں گے۔

پٹنہ سے موکاما تک جشن کی تیاری

اننت سنگھ کی رہائی کا جشن صرف جیل کے باہر تک محدود نہیں رہا، بلکہ ان کے سرکاری رہائش گاہ پر پہلے سے ہی شاندار تیاریاں کی گئی تھیں۔ حامیوں کے لیے لاکھوں کی تعداد میں رس گلے اور کالا جامن تیار کیا گیا ہے۔ تقریباً 10 ہزار افراد کے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ مینیو میں سموسے سے لے کر تقریباً 10 طرح کے مزیدار پکوان شامل ہیں۔ جیل سے نکلنے کے بعد ان کا قافلہ تقریباً 6 کلومیٹر تک حامیوں کی بھیڑ کے ساتھ آہستہ آہستہ آگے بڑھا۔ حالت یہ تھی کہ تقریباً 1 کلومیٹر تک ان کے چاہنے والے گاڑی کے ساتھ ساتھ پیدل بھی چلتے رہے۔

آگے کیا پروگرام ہے؟

بتایا جا رہا ہے کہ آج دن بھر اننت سنگھ اپنے پٹنہ کے رہائش گاہ پر حامیوں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔ ان کے آنے کی خوشی میں موکاما سے بھی بڑی تعداد میں لوگ پٹنہ پہنچ رہے ہیں، جن کے لیے قیام و طعام کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔ منگل (24 مارچ) صبح 8 بجے وہ اپنے آبائی علاقے موکاما کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں ان کے استقبال میں ایک اور بڑا پروگرام ہونے کی توقع ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

India vs Brazil: بھارت کو برازیل کے ہاتھوں 4-0 سے شکست، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بلیو ٹائگرز نے دکھایا جواں مردی کا مظاہرہ

کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…

5 hours ago

ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…

5 hours ago

Manoj Tiwari: ’بنگال کے بغیر فٹبال کی بات ادھوری‘، منوج تیواری نے کولکاتا میں بھارت-برازیل مقابلے کو بتایا نیا دور

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے بھارت اور برازیل کے درمیان مقابلے…

6 hours ago

Asian Games: پی ایم مودی نے ہاکی ٹیم کی تاریخی گولڈ میڈل جیت کو سراہا، دیگر کھلاڑیوں کو بھی دی مبارکباد

ہفتہ کy کے روز بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ککامی گاہارا کے گیفو…

6 hours ago