بھارت ایکسپریس۔
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے انہیں آج ضمانت دے دی ہے۔ 6 ماہ سے جیل میں بند سنجے سنگھ کو سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔ اب سنجے سنگھ جیل سے باہرآسکتے ہیں۔ دراصل، شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں انہیں عدالت عظمیٰ سے راحت ملی ہے۔ سنجے سنگھ کی ضمانت سے عام آدمی پارٹی کے لئے بڑی راحت کی بات ہے۔ کیونکہ اب اسی بنیاد پر سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا یا دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اپیل کرسکتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ ضمانت کی شرائط ٹرائل کورٹ طے کرے۔ عدالت نے کہا کہ سنجے سنگھ اپنی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ٹرائل پورا ہونے تک وہ ضمانت پررہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کہا کہ انہیں ضمانت دینے پرکوئی اعتراض نہیں ہے۔ سنجے سنگھ کو گزشتہ سال 4 اکتوبر 2023 کو مبینہ شراب گھوٹالہ معاملے میں گرفتارکیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…