قومی

MCD Mayor Election: ایم سی ڈی میئر الیکشن سے متعلق عام آدمی پارٹی نے سپریم کورٹ سے واپس لی عرضی، 6 فروری کا ہوگا الیکشن

MCD Mayor Election: دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے میئرعہدے کے لئے عام آدمی پارٹی امیدوار شیلی اوبرائے نے سپریم کورٹ سے اپنی عرضی واپس لے لی ہے۔ عرضی میں جلد الیکشن کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ آج اسے اس بنیاد پر واپس لیا گیا کہ 6 فروری کو الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔ عرضی میں نامزد کونسلروں کو ووٹنگ نہ کرنے دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا، لیکن عدالت نے اس پر کوئی حکم دینے سے منع کردیا۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بینچ نے سماعت کی شروعات میں ہی کہا کہ میئرالیکشن 6 فروری کے لئے طے ہوگیا ہے۔ اس لئے، اب جلد الیکشن کے مطالبہ پرسماعت کی ضرورت نہیں ہے۔ اس پرعرضی گزار کے لئے پیش سینئروکیل ابھیشیک منوسنگھوی نے ایلڈرمین (نامزد کونسلر) کو ووٹنگ سے الگ رکھنے کا مطالبہ دوہرایا۔

‘پھر سے عرضی داخل کرسکتے ہیں’

چیف جسٹس نے ایلڈر مین سے متعلق کوئی حکم دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا، ‘یہ ایک الگ موضوع ہے۔ اگرہم اس موضوع پر سماعت کرتے ہیں، تو الیکشن پر روک لگانی ہوگی۔ آپ یہ بھی نہیں چاہتے کہ الیکشن رکے۔ اس لئے، یہ مسئلہ الگ رہنے دیا جائے’۔ ججوں نے ابھیشیک منوسنگھوی کو عرضی واپس لینے کی اجازت یتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ پھر عرضی داخل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Parliament Budget Session: اڈانی گروپ سے متعلق موضوع پر لوک سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ، پورے دن کے لئے کارروائی ملتوی

تنازعہ کے سبب الیکشن میں تاخیر

گزشتہ 7 دسمبر کو ایم سی ڈی الیکشن کے نتائج آئے تھے۔ اس میں عام آدمی پارٹی کو 134 سیٹیں ملی تھیں۔ بی جے پی کو 104 وارڈ میں جیت حاصل ہوئی تھی۔ اس کے بعدسے 2 بار میئر کے الیکشن کے لئے ایوان کی میٹنگ ہوئی، لیکن دونوں پارٹیوں کے درمیان تنازعہ کے سبب الیکشن نہیں ہوپایا۔ عام آدمی پارٹی نامزد کونسلروں کے ووٹنگ میں شامل ہونے کی مخالفت کر رہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 243 آر اور دہلی میونسپل کارپوریشن ایکٹ کے آرٹیکل 3 کے تحت نامزد اراکین کو ووٹنگ کا حق نہیں ہے۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago