قومی

Arvind Kejriwal Arrest: عام آدمی پارٹی کا بی جے پی ہیڈ کوارٹر پر احتجاج آج، آئی ٹی او سے ڈی ڈی یو مارگ جانے کے راستے بند

Arvind Kejriwal Arrested: وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی دہلی شراب پالیسی معاملے میں 21 مارچ کی رات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی نے جمعہ کے روز بی جے پی ہیڈ کوارٹرسمیت ملک گیراحتجاج کا اعلان کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈران نے اس احتجاج میں انڈیا الائنس میں شامل تمام سیاسی پارٹیوں سے بھی شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کی مخالفت میں عام آدمی پارٹی کی طرف سے احتجاج کی اپیل کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی دفترجانے کے تمام راستے بند کردیئے ہیں۔ سیکورٹی پہلوؤں کے پیش نظرپولیس نے دین دیال اپادھیائے مارگ کی طرف جانے والے راستے پردہلی پولیس نے چاروں طرف سے بیریکیٹس بھی لگا دیئے ہیں۔ سیکورٹی کے پیش نظر آئی ٹی او، دین دیال مارگ اورکئی دیگرعلاقوں میں بڑی تعداد میں نیم فوجی دستوں کے جوانوں کوتعینات کیا گیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے کارکنان بی جے پی ہیڈ کوارٹرپرکریں گے احتجاج

دوسری طرف جمعہ کے روزعام آدمی پارٹی کے لیڈران اورکارکنان صبح 10 بجے پارٹی ہیڈ کوارٹرپر جمع ہوں گے اوراحتجاج کی حکمت عملی طے کریں گے۔ اس کے بعد عام آدمی پارٹی کے لیڈربی جے پی ہیڈ کوارٹرپر جاکربڑے پیمانے پراحتجاج کریں گے۔ دراصل عام آدمی پارٹی کے حامیوں میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی کارروائی کے خلاف زبردست ناراضگی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈران کا الزام ہے کہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری بی جے پی کے کہنے پرہوئی ہے۔ پارٹی کے کارکنان ان کی واپسی تک مرکزی حکومت کی جابرانہ پالیسیاں کے خلاف مہم جاری رکھیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

17 seconds ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago