قومی

Amanatullah Khan Arrest: دہلی وقف بورڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان گرفتار

ای ڈی نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہیں دہلی وقف بورڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ای ڈی کی گرفتاری کے دوران امانت اللہ خان نے خود کو بے قصور قرار دیا اور کہا کہ تفتیشی ایجنسی انہیں گرفتار کر رہی ہے۔ اس دوران ان کے گھر کے باہر حامیوں کی بڑی بھیڑ نظر آئی۔

 

امانت اللہ خان پر کیا ہے الزام؟

بتا دیں کہ صبح سویرے ای ڈی نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ انہیں کئی گھنٹوں کے چھاپے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ انہیں دہلی کے مبینہ وقف گھوٹالے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اوکھلا کے ایم ایل اے امانت اللہ خان پر دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین رہتے ہوئے غیر قانونی تقرریاں کرنے اور 2018 اور 2022 کے درمیان بورڈ کی جائیدادوں کو غلط طریقے سے لیز پر دینے کا الزام ہے۔ اس طرح انہوں نے کرپشن کے ذریعے پیسہ کمایا۔

یہ غنڈہ گردی بہت مہنگی پڑے گی: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے آپ ایم ایل اے امانت اللہ خان کی گرفتاری پر کہا ہے کہ ان کی غنڈہ گردی بی جے پی کو بہت مہنگی پڑنے والی ہے۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں کہا، ’’یہ غنڈہ گردی بی جے پی والوں کو بہت مہنگی پڑے گی۔ آپ دہلی میں بری طرح ہاریں گے۔ امانت اللہ خان کو بغیر کسی ثبوت کے گرفتار کیا گیا ہے۔‘‘

بھردواج نے کہا، ’’اے سی بی نے ان سے پوچھ گچھ کی اور انہیں گرفتار کیا اور اے سی بی کے اسہ معاملہ کی عدالت میں میں دھجیاں اڑ گئیں، جب عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے کیس میں ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ پیسے کے لین دین کی بنیاد پر کسی کو نوکری دی گئی ہو۔ اب اسی معاملے میں تیسری ایجنسی آ گئی ہے۔ ای ڈی نے چھاپے مار کر پوچھ گچھ کی۔ آپ کو یاد ہوگا کہ رات 11.30 بجے تک پوچھ گچھ جاری رہی۔ مرکزی حکومت اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: عام آدمی پارٹی کے میڈیا انچارج وجے نائر کو عدالت سے ملی بڑی راحت، سپریم کورٹ نے کچھ شرائط کے ساتھ دی ضمانت

’’مرکزی حکومت کھلے عام کر رہی ہے غنڈہ گردی‘‘

بتا دیں کہ اس سے پہلے عام آدمی پارٹی نے پیر (2 ستمبر) کے روز امانت اللہ خان کے خلاف ای ڈی کے چھاپے کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کی۔ AAP لیڈر اور دہلی حکومت کے وزیر سوربھ بھردواج نے کہا کہ مرکزی حکومت کھلے عام غنڈہ گردی کر رہی ہے۔ امانت اللہ خان نے غلط تقرری نہیں کی۔ ایک سڑا گلا کیس کھولا گیا ہے۔ ایک بھی ثبوت نہیں ملا کہ امانت اللہ خان نے پیسے لیے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

8 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

19 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago