قومی

PM Narendra Modi in Aadi Mahotsav: وزیراعظم مودی نے ‘آدی مہوتسو’ میں کہا- آدیواسی سماج کا مفاد میرے لئے ذاتی تعلقات اور احساسات کا معاملہ

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ‘آدی مہوتسو’ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آدیواسی سماج کا مفاد ان کے لئے انفرادی رشتوں اور جذبات کو موضوع ہے۔ دہلی واقع میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 27 فروری تک منعقد ‘آدی مہوتسو’ کو وزیراعظم نے تنوع میں اتحاد کی ہندوستانی صلاحیت کوایک نئی اونچائی دیتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی اور ورثے کے خیال کو مزید جاندار بنا رہا ہے۔

 وزیراعظم مودی نے کہا کہ ‘یہ مہوتسو ترقی اور وراثت کے خیال کو مزید جاندار بنا رہا ہے۔ جو پہلے خود کو دور صدور سمجھتا تھا، اب حکومت اس کے دروازے پر جا رہی ہے۔ اس کو مین اسٹریم میں لا رہی ہے۔ آدیواسی سماج  کا مفاد میرے لئے انفرادی رشتوں اور جذبات کا موضوع ہے’۔ وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت محروم طبقات کو ترجیح رے رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملک ترقی کے نئے ایام چھو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘آدیواسی سماج کو لے کر آج ملک جس فخرکے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، ویسا پہلے کبھی نہیں ہوا ہے۔ آج ہندوستان دنیا کے بڑے بڑے اسٹیجوں پر جاتا ہے تو آدیواسی روایت کو اپنی وراثت اور وقار کے طور پر پیش کرتا ہے’۔

‘آدی مہوتسو’ قبائلی  قبائلی ثقافت، دستکاری، کھانوں، تجارت اور روایتی فنون کو مناتی ہے۔ یہ قبائلی امور کی وزارت کے تحت قبائلی کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ کا سالانہ اقدام ہے۔

پروگرام میں ملک بھرمیں قبائلی سماج  کے امیراورمتنوع ورثے کی نمائش کی گئی۔ اس کے لئے پنڈال میں 200 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ پروگرام کا افتتاح کرنے سے پہلے وزیراعظم نے کئی اسٹالزکا دورہ کیا اور ان کی مصنوعات کو بھی دیکھا۔ میلے میں تقریباً ایک ہزار قبائلی کاریگر حصہ لے رہے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

جب 12 دنوں میں نریندر مودی نے قبائلی چیلنجز سے متعلق پڑھی تھی 50 سے زیادہ کتابیں، جانئے اس کا پس منظر

اس تقریر سے پہلے 12 دنوں میں مودی نے قبائلی چیلنجوں پر 50 سے زیادہ…

2 minutes ago

India set to become ‘major producer’ of EV: بھارت چین کی طرح الیکٹرک گاڑیوں کا بڑا پروڈیوسر بننے کے لیے تیار ہے: مارک موبیئس

موبیئس نےبتایا کہ ہندوستان توقع سے جلد ای وی کا ایک بڑا پروڈیوسر بننے والا…

1 hour ago

India’s October exports soar :ہندوستان کی اکتوبر کی برآمدات میں 19.1 فیصد اضافہ؛ 2024-25 کے پہلے نصف میں 7.3 فیصد اضافہ

اب تک 2024-25 میں، اپریل-اکتوبر، ہندوستان کی کل برآمدات اب تقریباً 468.27 بلین امریکی ڈالر…

2 hours ago