قومی

Pune Helicopter Crash: ممبئی سے حیدرآباد جانے والا ہیلی کاپٹر پونے ضلع کے پوڈ علاقے میں گر کر تباہ، چار افرادتھے سوار

پونے ضلع کے پوڈ علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر میں چار افراد سوار تھے۔ جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ تین افراد محفوظ ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت پونے میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے اور ہوا بھی تیز ہے۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ شاید یہ واقعہ تیز ہوا یا خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا ہو۔

اس واقعہ کو لے کر ایس پی پنکجا دیشمکھ کا بیان سامنے آیا ہے۔ دیشمکھ نے کہا، “ایک نجی ہیلی کاپٹر پونے کے پوڈ گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر نجی ایوی ایشن کمپنی کا تھا۔ یہ ممبئی سے حیدرآباد جا رہی تھی۔ ہیلی کاپٹر میں چار افراد سوار تھے۔

عینی شاہد نے کہا، ‘یہ بہت خطرناک واقعہ تھا’

اس واقعے کے ایک عینی شاہد سولکر نے بتایا کے جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت عینی شاہد کملیش سولکر وہاں موجود تھے۔ سولکر نے کہا، “میں نے دیکھا کہ ہیلی کاپٹر نیچے گرا ہے۔ جیسے ہی ہیلی کاپٹر نیچے گرا، میں اس کے قریب چلا گیا۔” میں نے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ سے بات کی۔ وہ بات کرنے کی حالت میں نہیں تھا۔ وہ گھبرایا ہوا تھا اور لوگوں سے کہہ رہا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے قریب سے ہٹ جائیں کیونکہ ہیلی کاپٹر کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

کیا حادثہ بارش کی وجہ سے ہوا؟

سولکر نے کہا، ’’وہ جگہ جہاں یہ واقعہ ہوا وہ بہت چھوٹی جگہ ہے۔ وہاں جانا بہت مشکل ہے۔ میں سڑک سے بہت دور تھا۔ پچھلے دو دنوں سے یہاں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ شاید اس کی وجہ سے کچھ ہوا ہو گا لیکن یہ بہت خطرناک واقعہ تھا۔ مجھے بی پی کا مسئلہ ہے اور حادثہ دیکھ کر میں ڈر گیا۔ تو میں فوراً وہاں سے بھاگا۔

ہیلی کاپٹر اے ڈبلیو 139 اور پائلٹ کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ یہ ہیلی کاپٹر گلوبل ویکٹرا کمپنی کا ہے۔ زخمی کیپٹن کا نام آنند ہے جسے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس میں ہرن بھاٹیہ، امردیپ سنگھ اور ایس پی رام نام کے تین اور لوگ تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

11 minutes ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

55 minutes ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

2 hours ago