قومی

A Big Legal Success for APCR: اے پی سی آر کو سپریم کورٹ سے بڑی قانونی کامیابی، کھنڈوا میں 25 مکانات کے انہدام پر کورٹ نے لگائی عبوری روک

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی جبل پور بنچ کی جانب سے ان مکانات کو منہدم کرنے سے متعلق نوٹس اور حکم جاری ہونے کے بعد اے پی سی آر نے متاثرہ خاندانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری طور پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔معاملے کی سنگینی اور فوری نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اے پی سی آر کی قانونی ٹیم، جس میں ایڈووکیٹ نظام پاشا، احمد ابراہیم، کبیر پال، اوستیکا داس اور ایڈووکیٹ آن ریکارڈ لظفیر احمد بی ایف شامل ہیں، نے ہنگامی بنیادوں پر اسپیشل لیو پٹیشن تیار کی۔ یہ عرضی گزشتہ روز تیار کی گئی اور آج صبح سپریم کورٹ میں فوری سماعت کے طریقۂ کار کے تحت دائر کر دی گئی۔

متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف

یہ مقدمہ ’کمرون نِشا و دیگر بنام میونسپل کارپوریشن، کھنڈوا و دیگر‘ کے عنوان سے ڈائری نمبر 45938/2026 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ اگرچہ مقدمہ ابھی باقاعدہ سماعت کے لیے فہرست میں شامل نہیں ہوا ہے، تاہم سپریم کورٹ نے عبوری تحفظ فراہم کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ جب تک عدالت اس معاملے پر غور نہیں کرلیتی ہے، اس وقت تک کسی بھی مکان کو منہدم نہ کیا جائے۔اس عدالتی حکم کے بعد 25 رہائشی مکانات کے خلاف مجوزہ بلڈوزر کارروائی فی الحال روک دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے ان تمام 25 متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف ملا ہے، جو اپنے گھروں سے محروم ہونے کے شدید خطرے سے دوچار تھے۔

قانونی ٹیم کی بروقت، مؤثر اور انتھک کوششوں کو سراہا

اے پی سی آر  ہیڈکوارٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اے پی سی آر اپنی قانونی ٹیم کی بروقت، مؤثر اور انتھک کوششوں کو سراہتی ہے، جن کی بدولت متاثرہ خاندانوں کو فوری قانونی تحفظ حاصل ہوا۔ تنظیم اس مقدمے میں سپریم کورٹ کے سامنے متاثرہ خاندانوں کی نمائندگی جاری رکھے گی اور قانون کے مطابق ان کے حقوق کے مکمل تحفظ کے لیے ہر ممکن قانونی اقدام کرے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

نیشنل کانفرنس میں زبردست اختلاف! 18 اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو لکھا خط، کابینہ میں تبدیلی سمیت کیا یہ بڑا مطالبہ

یادداشت پر دستخط کرنے والے اراکین اسمبلی نے عوامی توقعات اور حکومت کے درمیان بڑھتی…

57 seconds ago

India vs new Zealand: ایڈن پارک میں نیوزی لینڈ کا ریکارڈ بھارت کے لیے تشویش کا باعث، 11 میچوں میں صرف 4 فتوحات

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو آکلینڈ کے ایڈن…

21 minutes ago

دہلی-این سی آر میں گرین پٹاخے جلانے کی اجازت، سپریم کورٹ نے دیوالی پر دو دن کی چھوٹ دی

جسٹس ایم ایم سندریش اورجسٹس پرسنّا بی ورالے کی بنچ نے 29 اکتوبر کے اپنے…

27 minutes ago

Priti Adani on PM Modi Varanasi: پریتی اڈانی نے وزیر اعظم مودی کی دوراندیش قیادت کی تعریف کی، بتایا کیسے بدلی کاشی کی تصویر؟

اپنے خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر پریتی اڈانی نے کہا کہ آج دنیا کے پاس…

30 minutes ago

Jhunjhunu Tragedy: وزیر اعظم مودی نے جھنجھنو حادثے پر کیا افسوس کا اظہارِ، کیسے پیش آیا اتنا بڑا حادثہ؟

وزیر اعظم دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا…

49 minutes ago

On This Day Cricket: بھارت 52 سال بعد بنا ونڈے کا عالمی چمپئن، پہلی بار ٹرافی اٹھاکر رقم کی تاریخ

 ہندوستانی ٹیم نے سال 2025 میں آج ہی کے دن 52 سال سے چلے آرہے…

1 hour ago