قومی

Landslide In Rudraprayag: کیدارناتھ ہائی وے پر بھاری مٹی کا تودہ گرنے سے 5 افراد ہلاک، متعدد مسافروں کے دبے ہونے کا خدشہ

Landslide In Rudraprayag: اتراکھنڈ میں سونپریاگ-منکٹیہ (رودرپریاگ) کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، جسے کیدارناتھ ہائی وے کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس حادثے میں 5 مسافروں کی موت ہو گئی اور 2 زخمی ہو گئے۔ تاہم کئی دیگر مسافروں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کے لیے امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی انتظامیہ، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہیں۔

تیزی سے جاری ہے ریسکیو آپریشن

اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف اور سیکٹر مجسٹریٹ سون پریاگ کو فوری طور پر بچاؤ کے لیے روانہ کیا گیا۔ اس دوران ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تیزی سے آپریشن کیا، جس میں 5 ہلاک اور 2 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ زخمیوں کو فوری علاج کے لیے ایمبولینس کے ذریعے سون پریاگ بھیجا گیا ہے۔

سی ایم دھامی نے کیا دکھ کا اظہار

وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے آج صبح سون پریاگ-منکٹیہ کے درمیان ملبہ گرنے سے ہونے والے حادثے کی افسوسناک خبر ملنے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوسناک اطلاع موصول ہوئی ہے کہ سونپریاگ-منکٹیہ (رودرپریاگ) کے درمیان ملبے کی وجہ سے کچھ مسافر دب گئے ہیں۔ میں خود متعلقہ حکام سے رابطے میں ہوں اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہا ہوں۔ میں مسافروں کی حفاظت کے لیے بابا کیدار سے دعا کرتا ہوں۔ سی ایم دھامی نے کہا کہ میری تعزیت سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔ ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Owaisi on Waqf Amendment Bill: بابری مسجد شہید کرکے تمھارا دل نہیں بھرا جو وقف ترمیمی بل کے ذریعے اب ہمارا وجود مٹانا چاہتے ہو:اسدالدین اویسی

منظر عام پر آئی واقعے کی ویڈیو

اتراکھنڈ میں کیدارناتھ قومی شاہراہ پر سون پریاگ اور گوری کنڈ کے درمیان منکٹیہ کے قریب مٹی کے تودے گرنے کے بعد فوجیوں کی ایک ٹیم کے ذریعہ بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

SC Collegium: کالجیم کی سفارش کے باوجود ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری نہیں ہوتی ہے تو اس معاملہ پر سپریم کورٹ کرے گی سماعت

سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش کے باوجود ملک کی مختلف ہائی کورٹس میں ججوں اور…

1 hour ago

School Upgradation Program: تعلیمی معیارکو بہتر بنانے کے لئے جماعت اسلامی ہند کی جانب سے اسکول اپگریڈیشن پروگرام کا انعقاد

مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہند نے اسکولوں کے معیارکوبلند کرنے کے لئے ایک…

1 hour ago

UP News: اتر پردیش کے بہرائچ میں بھیڑیوں کی دہشت کیسے ہوگی ختم ؟ اکھلیش نے یوگی حکومت کو بتایا خصوصی ‘پلان’

یادو نے مطالبہ کیا کہ حکومت بہرائچ میں بھیڑیوں کے حملے میں مارے گئے بچوں…

2 hours ago

Taj Mahal News: تاج محل کے گنبد میں نکلا پودا، اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر اٹھائے کئی سوال

تاج محل میں پودا نکلنے کے معاملے میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے…

2 hours ago

CM Yogi Dog Tail Statement: وزیر اعلی یوگی کے کتے والے بیان پر اکھلیش کا رد عمل ، کہا- ورلڈ ریکارڈ بنانے میں ہیں مصروف

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا - "اب…

2 hours ago