بھارت ایکسپریس۔
صحافت سمیت مختلف شعبوں میں ان کی خدمات کا اعتراف کرکے ان کے حوصلوں کو پروازدینے والی ایکسچینج 4میڈیا گروپ کے زیراہتمام انڈیا انٹرنیشنل سینٹرمیں آج 40 انڈر40 کے تحت اردوکے نوجوان صحافیوں کواعزازسے سرفرازکرنے کے لئے ’جشن صحافت‘ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بڑے آرگنائزیشن کی طرف سے اردوکے صحافیوں کا جیوری کے تحت انتخاب عمل میں آیا اورانہیں ایوارڈ سے سرفرازکیا گیا ہے۔ اردو کے نوجوان صحافیوں کو اس اعزازسے سرکردہ شخصیات کی موجودگی میں سرفرازکیا گیا۔ اعزاز سے سرفرازکئے گئے صحافیوں نے ’بھارت ایکسپریس‘ سے بات چیت کے دوران خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ہمیں ایک طرف خوشی کا احساس ہو رہا ہے تو دوسری طرف ہماری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حاشیے پر پڑے اردو صحافیوں کو اعزازسے سرفرازکرنا اورانہیں مین اسٹریم میڈیا کے ساتھ لانا ایکسچینج 4 میڈیا گروپ اور اس کے چیئرمین ڈاکٹرانوراگ بترا کی طرف سے اقدام کیا جانا خوش آئند ہے۔ اس موقع پرتمام مقررین نے ایکسچینج 4 میڈیا کے چیئرمین ڈاکٹرانوراگ بترا اورتقریب کے روح رواں روحیل امین کی ستائش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پرایکسچینج 4 میڈیا گروپ کے چیئرمین اورایڈیٹران چیف ڈاکٹرانوراگ بترا کے علاوہ، سابق چیف الیکشن کمشنرایس وائی قریشی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سابق چانسلر ظفرسریش والا، بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹرڈاکٹرخالد رضا خان، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے سابق ڈائریکٹرپروفیسرشیخ عقیل احمد، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) کے صدرشعبہ اردو پروفیسرپرمود کمار، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سابق چانسلرفیروزبخت، سینئرصحافی خورشید ربانی، روزنامہ راشٹریہ سہارا اردو کے گروپ ایڈیٹرعبدالماجد نظامی، روزنامہ انقلاب کے ریزیڈنٹ ایڈیٹرڈاکٹرمحمد یامین انصاری، معروف شاعرمعین شاداب، ڈاکٹرہریش بھلا، ڈاکٹرآمنہ، امبرین، سمن ورما، کےعلاوہ مختلف سماجی وصحافتی شخصیات کے ہاتھوں اعزازسے سرفرازکیا گیا۔ اس موقع پر بھارت ایکسپریس اردو ڈیجیٹل ٹیم کے دو اہم رکن اورصحافی رحمت اللہ اورمحمد سمیرکوبھی ایکسچینج 4 میڈیا کی جانب سے اعزازسے سرفرازکیا گیا۔
ڈاکٹر انوراگ بترا نے اردو کو دل کی زبان قراردیا
ایکسچینج فارمیڈیا گروپ کے چیئرمین اورایڈیٹران چیف ڈاکٹرانوراگ بترا نے ایوارڈ تقریب سے متعلق کہا کہ یہ پہلی اورچھوٹی سی کوشش ہے۔ آیندہ سالوں میں اس سے اچھی کوشش کی جائے گی، لیکن میں اس تقریب کے انعقاد سے بہت خوشی محسوس کررہا ہوں۔ جو لوگ اس بار ایوارڈ کے لئے منتخب نہیں ہوئے ہیں، وہ مایوس نہ ہوں آنے والے دنوں میں وہ محنت کے ساتھ آئیں۔ ڈاکٹرانوراگ بترا نے اردو کو دل کی زبان قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہارٹ ڈے کے موقع پراردو صحافیوں کے ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے کیونکہ یہ زبان دل کی زبان ہے۔ انہوں نے اردوصحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دورمیں ہمیں کتابوں سے محبت کرنی چاہئے کیونکہ کتابیں پڑھ کرہم خود کو بہت اچھا انسان بناسکتے ہیں۔
موجودہ وقت میں اردو صحافت کتنا موثر؟
اس موقع پراردو صحافت موجودہ وقت میں کتنی موثرہے، اس پرباضابطہ طورپرایک سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کی نظامت کی ذمہ داری ڈاکٹرخالد رضا خان نے انجام دی جبکہ اس مباحثہ میں ڈاکٹرفرحت بصیرخان، ڈاکٹر یامین انصاری اورسینئرصحافی خورشید ربانی نے حصہ لیا۔ اس مباحثے میں مدلل طریقے سے گفتگوکرتے ہوئے یہ واضح کیا گیا کہ اردو صحافت جس طرح سے آزادی کے وقت اورآزادی کے بعد موثرتھی، آج بھی اتنی ہی موثرہے، لیکن اردوپڑھنے والوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے اس کے اثراندازہونے میں بھی کمی آئی ہے اوردوسری طرف اردو کونظراندازبھی کیا جا رہا ہے۔ مباحثہ کے دوران اس موضوع سے سوالات بھی اٹھائے گئے اورموجودہ وقت میں اردوصحافت کے اثرات پر کے پیچھے رہنے کی بات کی گئی۔ اس کے علاوہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سابق چانسلرظفرسریش والا اورسینئرصحافی بشریٰ خانم نے اردو صحافت کے مستقبل کے موضوع پرتبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ اردو صحافت کی مارکیٹنگ سے متعلق بھی سیشن منعقد کیا گیا۔
ایوارڈ یافتگان کی فہرست یہاں دیکھیں۔
قابل ذکرہے کہ اردو صحافیوں کے لئے پروگرام کا یہ پہلا ایڈیشن تھا۔ اپنے پہلے ہی سال میں، ایکسچینج 4 میڈیا کو پرنٹ، ٹیلی ویژن اورڈیجیٹل میں نوجوان صحافیوں کی جانب سے 180 سے زیادہ اندراجات موصول ہوئے۔ ان میں سے 80 کے قریب صحافیوں کو مختلف پیرامیٹرزکی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیا گیا۔ اس کے بعد 17 جولائی 2023 کو منعقدہ ورچوئل ’جیوری میٹ‘ میں معززجیوری ممبران نے تمام سطحوں پرجائزے کے بعد ان میں سے 40 صحافیوں کو’ای 4 ایم اردوجرنلزم 40 انڈر40‘ کی فہرست کے لئے منتخب کیا، جن کے ناموں کا اعلان آج باضابطہ طور پرکیا گیا۔ واضح رہے کہ ’ایکسچینج4میڈیا‘ کے ذریعہ تیارکردہ ’اردوجرنلزم 40 انڈر40‘ کی فہرست آج یعنی 29 ستمبر 2023 کو منظرعام پرآئی۔ اس پروگرام میں مختلف پینل ڈسکشنزاورمقررین کے خطابات شامل تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل تیز ہے اور اس کی وجہ سے اڈانی گروپ کی…
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے…