قومی

Bird Flu In India: ہندوستان کے لیے خطرہ! مغربی بنگال میں 4 سالہ بچہ برڈ فلو سے متاثر ، 2019 کے بعد ایسا دوسرا کیس

امریکہ سمیت کئی ممالک میں برڈ فلو کے کئی کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے حال ہی میں دیگر ممالک کے حوالے سے بھی الرٹ جاری کیا تھا۔ ہندوستان میں بھی ہر سال برڈ فلو کے کئی کیسز رجسٹر ہوتے ہیں۔ اب تک یہ مانا جاتا تھا کہ یہ فلو صرف پرندے ہی کو اپنا شکار بناتا ہے لیکن اس سے متعلق  ہندوستان کے لئے ایک بری خبرہے۔ دراصل، اس سال انسانوں میں برڈ فلو انفیکشن کا پہلا کیس مغربی بنگال سے آیا ہے۔

4 سال کے بچے میں برڈ فلو کا انفیکشن پایا گیا۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ایک 4 سالہ بچہ H9N2 وائرس کی وجہ سے برڈ فلو سے متاثر پایا گیا ہے۔ فروری کے مہینے میں، مریض کو سانس لینے میں دشواری، بخار اور پیٹ میں شدید درد کی وجہ سے مقامی ہسپتال کے پیڈیاٹرک انٹینسیو کیئر یونٹ (ICU) میں داخل کرایا گیا تھا۔ مریض کو تین ماہ کے علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

مریض کے اہل خانہ اور اس سے وابستہ دیگر افراد میں برڈ فلو کی کوئی علامات نہیں ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق مریض اپنے گھر اور آس پاس موجود پولٹری فارمز سے رابطے میں آیا تھا۔ اچھی بات یہ ہے کہ ان کے خاندان اور ان سے وابستہ دیگر لوگوں میں سانس لینے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ ہیلتھ آرگنائزیشن نے مزید کہا کہ کیس کی رپورٹنگ کے وقت ویکسینیشن کی صورتحال اور اینٹی وائرل علاج کی تفصیلات دستیاب نہیں تھیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ برڈ فلو سے ایک شخص کی موت کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔ چند روز قبل میکسیکو سے تعلق رکھنے والا 59 سالہ شخص اس فلو کے انفیکشن کے بعد انتقال کر گیا تھا۔ اس فلو سے انسانی موت کا یہ پہلا کیس ہے۔ تاہم، ڈبلیو ایچ او کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ شخص گردے کی دائمی بیماری، ٹائپ ٹو ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں متاثر ہے ۔ 17 اپریل کو، مریض برڈ فلو کے انفیکشن کی علامات ظاہر کرنے سے پہلے 3 ہفتوں تک بستر پر پڑا رہا۔ انہیں 24 اپریل کو اسپتال لایا گیا تھا۔ جہاں کچھ دیر بعد اسی روز ان کا انتقال ہوگیا۔

انسانوں میں برڈ فلو کے انفیکشن کا اب تک کا دوسرا کیس

ہندوستان میں انسانوں میں پایا جانے والا H9N2 برڈ فلو انفیکشن کا یہ دوسرا کیس ہے۔ پہلا کیس 2019 میں سامنے آیا تھا۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق H9N2 وائرس ہلکی بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، مستقبل میں، انسانوں میں برڈ فلو کے انفیکشن کے چند کیسز ہو سکتے ہیں۔ برڈ فلو ایویئن انفلوئنزا وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے جو مختلف علاقوں میں چلنے والے متاثرہ پولٹری سے پیدا ہوتا ہے یا آلودہ ماحول کی وجہ سے ہوتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

24 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago