قومی

Hajj 2024: حج 2024 کے لئے دہلی سے 3022 حاجیوں کے لئے بڑی خوشخبری، پورے ملک سے 139054 عازمین کا انتخاب

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف  کے مطابق حج 2024کے عازمین کا انتخاب ڈیجیٹل رینڈم سلیکشن کے ذریعے کیا گیا، جس میں ریاست دہلی سے 3022 عازمین حج منتخب کئے گئے۔ اس موقع پردہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں نے حج 2024 کے مقدس سفرکے لئے منتخب ہونے والے تمام خوش نصیب عازمین حج کونیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ دہلی حج کمیٹی 2024 کے حج کے لئے دہلی سے حج بیت اللہ کے لئے  روانہ  ہونے والے تقریباً 22000 عازمین حج کو پچھلے سالوں کی طرح تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے اوراس کے لئے انہوں نے دہلی حکومت اوردہلی میونسپل کارپوریشن کے مختلف متعلقہ محکموں سے رابطہ قائم کر رکھا ہے۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیوآفیسراشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ اس سال دہلی ریاست سے حج کے لیے درخواست گزاروں کی کل تعداد 4084 تھی جن میں سے2011 کی مردم شماری کے مطابق، دہلی کی کل مسلم آبادی 2158684 کے تناسب مین کل 3022 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں 2892 عام زمرہ کے،  70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے80 عازمین اور محرم کے بغیر حج پر جانے والی خواتین کی تعداد 50 ہے۔ جبکہ 1062 درخواست دہندگان کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان بھرمیں کل 20 حج ایمبارکیشن پوائنٹ ہیں، جہاں سے عازمین حج کے لئے روانہ ہوتے ہیں۔ جس میں دہلی سب سے بڑا ایمبارکیشن پوائنٹ ہے، جہاں سے اس بارسب سے زیادہ تقریباً 22000 عازمین حج مقدس حج بیت اللہ کے لئے پرواز کریں گے اوردہلی اسٹیٹ حج کمیٹی ان تمام عازمین حج کے لئے تمام قسم کی مقامی سہولیات فراہم کرے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

50 mins ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

1 hour ago